گرمی کی وجہ سے تلنگانہ میں اسکولوں کے تعلیمی اوقات تبدیل
صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گی کلاسز
15 مارچ سے 23 اپریل تک کام کے اوقات تبدیل
10 ویں کی خصوصی کلاسزمعمول کے مطابق جاری رہیں گی
دسویں امتحانی مراکز والے اسکول دوپہر1بجے سےشام 5 بجےتک
تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوں کے قوانین
تلنگانہ میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس مہینے کی 15 تاریخ سے ریاست بھر میں آدھے دن اسکول چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجوکیشن ڈائرکٹر ای نوین نکولس نے آج اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔
صبح 8 بجےسےدوپہر12:30بجےتک رہیں گے اسکول
ان احکامات کے مطابق، ریاست کے تمام سرکاری، امداد یافتہ اور پرائیویٹ اسکول اس مہینے کی 15 تاریخ سے 23 اپریل تک آدھے دن کی بنیاد پر کام کریں گے۔ پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکول صرف صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک چلیں گے۔ طلباء کو کلاسز ختم ہونے کے فوراً بعد 12:30 بجے دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
امتحانی مراکز والے اسکول دوپہر1بجےسےشام 5 بجے تک
تاہم، احکامات میں واضح کیا گیا کہ 10ویں جماعت کے عوامی امتحانات کے تناظر میں طلباء کے لیے خصوصی کلاسیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ جو اسکول 10ویں جماعت کے امتحانی مراکز ہیں انہیں امتحانات کے دنوں میں دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنا ہوگا۔ دوسرے دنوں میں، یہ مراکز معمول کے آدھے دن کے اوقات پر بھی عمل کریں گے۔
14 مارچ سے دسویں کے سالانہ امتحانات
دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات 14 مارچ سے شروع ہوں گے۔ اور 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ تاہم، امتحانات میں پانچ منٹ تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ کو امتحانی ہال میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ 9:35 کے بعد آنے والے طلباء کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ عہدیداروں نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے ریاست بھر میں 2,676 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سرکاریا سکولوں میں 1,582 اور پرائیویٹ سکولوں میں 1,094 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس بار 5,17,727 طلباء امتحانات لکھنے جا رہے ہیں۔