Thursday, June 05, 2025 | 09, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • گوشت کے استعمال میں تلنگانہ ملک کی نمبر ون ریاست ۔ قومی سروے رپورٹ میں انکشاف

گوشت کے استعمال میں تلنگانہ ملک کی نمبر ون ریاست ۔ قومی سروے رپورٹ میں انکشاف

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 03, 2025 IST     

image
تلنگانہ ریاست ملک میں گوشت کے استعمال میں پہلے نمبر پر ہے۔ نیشنل سیمپل سروے آفس اور نیشنل میٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ نے ہندوستان کی سب سے زیادہ نان ویجیٹیرین ریاست کے طور پر اپنا منفرد امتیاز برقرار رکھا ہے، جس میں فی کس گوشت کی کھپت تقریباً 24 کلوگرام فی سال ہے۔ جو کہ قومی اوسط 7 کلوگرام سے تین گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تلنگانہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں سب سے زیادہ لوگ گوشت، مچھلی اور مرغی کا استعمال کرتے ہیں۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں یہاں گوشت کھانے والوں کی شرح نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

   تلنگانہ نان ویجیٹیرین ریاست

سروے کے مطابق تلنگانہ میں تقریباً 98 فیصد مرد اور 96 فیصد خواتین گوشت کا استعمال کرتے ہیں۔ مرغی، مٹن، بیف اور مچھلی یہاں کے عوام کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل ہیں۔ حیدرآباد کی بریانی، تلنگانہ کے دیہی علاقوں کا مسالہ مٹن اور مچھلی کی مختلف ڈشز ملک بھر میں مشہور ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں گوشت خوری کی شرح میں اضافہ شہری اور دیہی طرزِ زندگی، مذہبی اور ثقافتی رجحانات، اور مقامی کھانوں کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریاست میں گوشت کے کھانے کی روایت صرف خاص مواقع تک محدود نہیں بلکہ روزمرہ کے کھانوں میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔ خاص طور پر جمعہ، اتوار اور تہواروں کے دن مٹن اور مرغی کے پکوان گھروں اور ہوٹلوں میں زیادہ تیار کیے جاتے ہیں۔

ریاست کی 99.8 فیصد آبادی گوشت خور

 نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوشت خوری کے  لحاظ سے تلنگانہ ساتویں مقام پر ہے۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناگالینڈ کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ گوشت  کھانا پسند  کرتے  ہیں۔  رپورٹ میں  وضاحت کی ہے کہ اس ریاست کی 99.8 فیصد آبادی گوشت خور ہے۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں لوگوں کی گوشت کھانے کی عادات مختلف ہیں۔ مثال کے طورپر ناگالینڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں لوگ مچھلی کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ تلنگانہ۔ آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں لوگ چکن اور مٹن کے علاوہ مچھلی بھی کھاتے ہیں۔ اوڈیشہ کے لوگ جھینگے کھانا پسند کرتے ہیں۔ دوسری طرف تریپورہ میں سور کے گوشت کا استعمال زیادہ ہے۔ سروے نے بھی واضح کیا ہے کہ گوا میں سمندری غذا جیسے مچھلی اور کیکڑے زیادہ کھائے جاتے ہیں۔

زیادہ گوشت کا استعمال  نقصاندہ

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ گوشت کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے متوازن غذا پر زور دیا جا رہا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے عوام سے اعتدال میں گوشت خوری کی اپیل کی ہے تاکہ دل کی بیماری، کولیسٹرول اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے۔یہ رجحان جہاں تلنگانہ کی غذائی ثقافت کی پہچان بنا ہے، وہیں صحت کے نقطہ نظر سے بھی ایک اہم موضوع بنتا جا رہا ہے