تلنگانہ میں جاری ہوگا فیملی رجسٹرسرٹیفکیٹ
اویسی نےحکومت کےفیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے کیا اظہار تشکر
سرکاری خدمات کے لیے تلنگانہ میں فیملی رجسٹر کا نیا سرٹیفکیٹ
می سیوا سینٹر سے آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے سرٹیفکیٹ
حکومت راشن کارڈ کے ڈیٹا کی بنیاد پرفیملی رجسٹرکو برقراررکھےگی
فیملی رجسٹرسرٹیفکیٹ ایس آئی آر کیلئےقابل قبول12دستاویزات میں شامل
تلنگانہ حکومت نے سرکاری اسکیموں اور خدمات سے استفادہ کرنے میں شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومت 'فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ' سسٹم کو ریاست بھر میں متعارف کرائے گی۔ اس سے سرکاری خدمات کے لیے درکار خاندان کے افراد کی تفصیلات کے لیے علیحدہ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
راشن کارڈ نمبر ہی خاندان کے رجسٹر شناختی نمبر
اس نئے نظام کے تحت، ایک الیکٹرانک فیملی رجسٹر کو موجودہ فوڈ سیکیورٹی کارڈ (راشن کارڈ) ڈیٹا بیس سے جوڑ کر برقرار رکھا جائے گا۔ راشن کارڈ نمبر ہی خاندان کے رجسٹر شناختی نمبر کے طور پر سمجھا جائے گا۔ اس میں خاندان کے سربراہ کا نام، ارکان کی تفصیلات، عمر، پتہ جیسی تفصیلات شامل ہیں۔ شہری اس سرٹیفکیٹ کے لیے Mee-Seva Kendras، آن لائن پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ خاندان کا کوئی بھی بالغ فرد یہ درخواست جمع کرا سکتا ہے۔
تحصیلدار سے جاری ہوگا سڑٹیفکیٹ
تحصیلدار راشن کارڈ کے ڈیٹا کے ساتھ درخواست دہندگان کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے بعد، دو دن کے اندر ایک ڈیجیٹل دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ تاہم، حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ صرف خاندان کے افراد کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے ہے اور انہیں جائیداد کے حقوق، قانونی وراثت یا سرکاری اسکیموں کا براہ راست حق نہیں دیتا۔
حکومت سے اویسی نے کیا اظہار تشکر
حکومت ِتلنگانہ کے عوامی سہولت کے لیے ایک اہم فیصلہ کا صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم ) بیرسٹر اسداویسی نے خیرمقدم کیا ہے۔ اورساتھ ہی ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
In a welcome move, the Government of Telangana has decided to issue Family Register Certificate through the MeeSeva platform (₹62 as service charge). I had made a representation along with @FaheemQureshinc. The certificate is one of the 12 acceptable documents under the Special… pic.twitter.com/mTJoQe51YX
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) July 27, 2026
راشن کارڈ رکھنے والے خاندان کو فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ
اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کی نمائندگی کے بعد تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کے لیے فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو می سیوا سینٹرس پر 62 روپے سروس چارج پر دستیاب ہوگا۔
فیملی سر ٹیفکیٹ ایس آئی آر کےلئے قابل قبول دستاویزات
اویسی کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ، ایس آئی آر کے تحت قابل قبول 12 دستاویزات میں شامل ہے۔ جس سے غریب اور ڈاکیومینٹس کھو دینے والے لوگوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خاندانی ریکارڈ کے حصول کا عمل مزید آسان ہوگا۔