Saturday, October 18, 2025 | 26, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • پاکستانی فضائی حملے میں تین افغانی کرکٹرز سمیت دس کی موت

پاکستانی فضائی حملے میں تین افغانی کرکٹرز سمیت دس کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 18, 2025 IST

پاکستانی فضائی حملے میں تین افغانی کرکٹرز  سمیت دس کی موت
48 گھنٹے کی جنگ بندی ختم ہوتے ہی پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان پر حملہ کر دیا ہے۔اس حملہ میں تین افغان کرکٹرز  سمیت دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے،جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔جس کے بعد افغانستان نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ آئندہ ماہ ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔طالبان حکومت نے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
 
پاکستان نے تین مقامات پر بمباری کی:
 
طالبان حکام نے کہا کہ پاکستان نے جمعہ کو سرحدی صوبے پکتیکا میں تین مقامات پر بمباری کی۔افغانستان جوابی کارروائی کرے گا۔صوبائی ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق کم از کم 10 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
 
افغانستان کرکٹ بورڈ نے افسوس کا اظہار کیا :
 
افغانستان کرکٹ بورڈ نے لکھا، بورڈ ضلع ارگون، صوبہ پکتیکا سے تعلق رکھنے والے بہادر کرکٹرز کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے، جنہیں پاکستانی حکومت کے بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس دلخراش واقعے میں تین کھلاڑی (کبیر، صبغت اللہ اور ہارون) اور انکے دیکر ساتھی شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارے جانے والے تینوں افغان کرکٹرز ارگون کے ضلع برمل کے علاقے شرانہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیل کر آرہے تھے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے ان پر بموں کی بارش کر دی:
 
تاہم افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے افسوس کا اظہار کیا اور مقتول افغان کرکٹرز کے اعزاز میں سری لنکا کے خلاف آئندہ کرکٹ سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ 
 
کھلاڑیوں نے غم کا اظہار کیا:
 
افغان فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی نے لکھا، "ان ظالموں کے ہاتھوں معصوم شہریوں اور ہمارے کھلاڑیوں کا قتل عام ایک گھناؤنا جرم ہے۔ کھلاڑیوں اور شہریوں کا قتل ایک بہت بڑی توہین ہے۔
 
سٹار کرکٹر راشد خان نے لکھا، افغانستان پر پاکستانی فضائی حملوں میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ ایک ایسا سانحہ جس میں خواتین، بچوں اور نوجوان کرکٹرز کی جانیں گئیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کا خواب دیکھا تھا۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے دستبرداری کے اے سی بی کے فیصلے کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔اور کہا کہ ہمارے لوگوں کا وقار کسی بھی ٹورنامنٹ سے بڑھ کر ہے۔