Tuesday, February 10, 2026 | 22, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • پارلیمنٹ سمیت 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،الرٹ جاری

پارلیمنٹ سمیت 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،الرٹ جاری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 09, 2026 IST

پارلیمنٹ سمیت 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،الرٹ جاری
پیر کو جاری پارلیمانی بجٹ اجلاس کے دوران بم کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد دہلی-این سی آر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دہلی کے اسکولوں کو موصول ہونے والی ای میلز میں کہا گیا ہے کہ 13 فروری کو دوپہر 1 بجکر 11 منٹ پر ہندوستانی پارلیمنٹ کے اندر دھماکہ ہوگا۔ دھمکی ملنے پر دہلی پولیس فائر بریگیڈ کے عملے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاشی مہم شروع کی۔
 
ان اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں:
 
دہلی کے لوریٹو کانوینٹ اسکول (دہلی کینٹ)، کیمبرج سکول (شری نِواس پوری اور نیو فرینڈز کالونی)، وید ویااس انٹرنیشنل/ویدانت/وینکٹیشور سکول (روہنی)، دی انڈین سکول (صادق نگر)، سی ایم شری سکول (روہنی)، DTEA سکول (INA)، بال بھارتی سکول (روہنی)، لودھی روڈ اور سبروتو پارک میں واقع ایئر فورس سکول، کے آر منگلم سکول اور نیو راجندر نگر میں مانو سٹھلی سکول کو دھمکی والا ای میل بھیجا گیا ہے۔ تمام سکولوں کو خالی کرا دیا گیا ہے۔
 
ای میل میں کیا لکھا ہے؟
 
میڈیا رپوٹس کے مطابق ای میل میں لکھا ہے،  افضل گورو کی یاد میں آج دہلی خالصتان بنے گا۔ 1 بجکر 11 منٹ پر اسکولوں میں دھماکہ ہوگا۔ 13 فروری کو دوپہر 1 بجکر 11 منٹ پر ہندوستانی پارلیمنٹ میں بم پھٹے گا۔ نریندر مودی، امیت شاہ، اور ایس جے شنکر خالصتان کے دشمن ہیں، پنجاب خالصتان بنے گا۔ ای میل کے نیچے خالصتان نیشنل آرمی لکھا ہے جس میں گورنکھ سنگھ اور رکن سہوالا کے نام درج ہیں۔ پولیس نے تکنیکی مدد سے ای میل بھیجنے والے کی تلاش شروع کر دی ہے۔