Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • شام کے فوجی ہوائی اڈے پر تین دھماکے، اسرائیل پر شبہ

شام کے فوجی ہوائی اڈے پر تین دھماکے، اسرائیل پر شبہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 15, 2025 IST     

image
جنوبی شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر تین دھماکے ہوئے ہیں یہ اطلاع المیادین نے دی  ہے ۔دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس واقعے میں کتنے افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ خیال کیا جارہاہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے ہوا ہے ۔ تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مگر مشرق وسطی میں اسرائیل کی موجودہ ظالمانہ انداز سے یہ شبہ ہے کے یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے پیش آیا ہے۔خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدہ کے بعد بھی اسرائیل نے اس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پٹی میں گولی باری کی جسکی مخالفت کرتے ہوئے حماس نے 10 فروری کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ غیر معینہ مدت کے لیے یرغمالیوں کی رہائی کو روک رہا ہے۔جسکے بعد اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے اور غزہ میں بمباری کرنے کی دھمکی آئی ۔تاہم 13فروری کو حماس نے دوبارہ پیغام جاری کیا کے وہ ہفتہ کو یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنا رہا ہے۔

 

اسرائیل نے پہلے کیا تھا  حملہ !

اس سے قبل اتوار کو اسرائیل نے شام میں فضائی حملہ کیا تھا۔ شامی میڈیا کے مطابق اتوار کی سہ پہر جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں خلخالہ ایئر بیس پر فضائی حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ آئی ڈی ایف کی جانب سے ملک میں حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو پر حملے کے ایک دن بعد ہوا ۔اسکے علاوہ مقامی اطلاعات کے مطابق ہوائی اڈے پر دھماکوں کی آوازوں کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ایران نواز عراقی خبر رساں ایجنسی سبرین نیوز نے بھی جائے وقوعہ پر دھماکوں کی اطلاع دی اور اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا۔
 

اسرائیل شام پر حملہ کیوں کر رہا ہے؟

ہفتے کے روز، IDF نے تصدیق کی کہ اس نے شام میں حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو پر حملہ کیا، اور دعویٰ کیا کہ وہ وہاں ذخیرہ کیے گئے ہتھیارجسے اسرائیلی افواج کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ان پر نشانہ بنایا گیا ۔تاہم جنوبی شام کے علاقے دیر علی میں ہونے والا یہ حملہ آئی ڈی ایف کی شمالی کمان سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ دریں اثناء شامی ذرائع نے دمشق کے نواح میں تل المانیہ کے علاقے میں اضافی اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی۔