غازی آباد میں ایک پیپر مل میں بوائلر پھٹنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی ہے ۔ دھماکے سے مل کے بنیادی ڈھانچے کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد وہاں راحت اور بچاؤ کا کام کیا گیا ہے۔ اے سی پی گیان پرکاش نے کہا کہ فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے واقعے میں تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔
#WATCH | गाजियाबाद, उत्तर प्रदेश: गाजियाबाद ACP ज्ञान प्रकाश राय ने बताया, "...यहां सुबह के हादसा हुआ जिसमें फैक्ट्री में स्थित एक बॉयलर फट गया। तीन लोगों की मौके पर मौत हो गई है। कुछ लोग घायल हो गए हैं... मामले में आवश्यक कार्रवाई की जाएगी।" https://t.co/1Fw9cdVIgj pic.twitter.com/LQXLrrfZNz
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 28, 2025
بتا دیں کہ یہ افسوسناک واقعہ صبح 5 بجے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ مرنے والوں میں ملازمین یوگیندر کمار، انوج اور اودھیش کمار شامل ہیں۔ ایک اور شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ فیکٹری میں لوہے کے رول بنائے جاتے ہیں اور ان پر پلاسٹک کی کوٹنگ کی جاتی ہے۔ تینوں ملازمین بھوجپور، جیور اور مودی نگر کے رہنے والے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں صبح کام جاری تھا کہ بوائلر پھٹ گیا۔ حادثے کے دوران بوائلر کے قریب کھڑے ملازمین کی موت ہو گئی۔بوائلر میں دھماکہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملازمین نے غفلت کا الزام لگایا ہے۔
کمپنی کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ :
اس حادثہ میں کئی کارکنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ایک متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا بھائی اس کمپنی میں 3 سال سے کام کر رہا تھا۔ کمپنی میں سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمپنی میں کارکنوں کو غیر قانونی طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ متوفی کے اہل خانہ نے کمپنی کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ مزید تفتیش و تحقیقات جادی ہے۔