Thursday, January 01, 2026 | 12, 1447 رجب
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • اسرائیل ڈیفنس فورسز کے اعلیٰ خفیہ افسر کی برین کینسر سے دردناک موت

اسرائیل ڈیفنس فورسز کے اعلیٰ خفیہ افسر کی برین کینسر سے دردناک موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 01, 2026 IST

اسرائیل ڈیفنس فورسز  کے اعلیٰ خفیہ افسر کی برین کینسر سے دردناک موت
غزہ میں معصوم بچوں اور عورتوں پر ظلم و ستم ڈھانے والی اسرائیلی فوجیں بڑے پیمانے پر ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے جوجھ رہی ہے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے ذریعے جبراً جنگ مسلط کرنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں یہودی فوجی ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ اسی درمیان غزہ نسل کشی میں بڑا کردار ادا کرنے والے اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے اعلیٰ خفیہ افسر امت سار کی آج جمعرات 1 جنوری کو برین کینسر سے دردناک موت ہو گئی ہے۔
 
امت سار، جو 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے دوران اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کی ملٹری انٹیلیجنس ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔وہ طویل عرصے سے برین کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا تھے۔ 7 اکتوبر کا حملہ، جو اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی انٹیلیجنس ناکامیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان کے دور میں ہوا۔جسکے بعد اسرائی نے غزہ میں ظالمانہ تباہی مچائی۔غزہ میں نسل کشی کے لیے  Amit Saar کو بھی بہت حد تک ذمہ دار مانتے ہیں۔
 
انہوں نے 2020 کے آخر میں اس شعبے کی کمان سنبھالی تھی اور تین سال سے زیادہ عرصے تک اسرائیل کے اعلیٰ خفیہ تجزیہ کار (انٹیلی جنس ایویلیوایٹر) کے طور پر کام کیا۔ اپریل 2024 میں سار کو مہلک دماغی ٹیومر کی تشخیص ہوئی، جس پر انھوں نے فوری علاج کے لیے آئی ڈی ایف سے استعفیٰ دے دیا۔ حالانکہ وہ پہلے ہی 7 اکتوبر کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کر چکے تھے اور جنگ ختم ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن بیماری نے انھیں مجبور کیا۔ 
 
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ مہینوں میں Saar کا علاج امریکہ میں جاری تھا، لیکن ان کی صحت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔ گزشتہ ہفتے خفیہ شعبے کے سینئر افسران ان سے ملنے گئے تھے۔ انکی موت سے 24 گھنٹے پہلے ان کی حالت تیزی سے خراب ہو گئی۔ اور 1 جنوری 2026 کو انکی دردناک موت ہو گئی۔