ملک میں ایک اورخوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ راجستھان کے جے پور میں ٹپر ٹرک نے تباہی مچا دی۔ بے قابو ٹرک ہرمادہ علاقے میں مصروف سیکر روڈ پر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ اس واقعے میں کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔ یہ واقعہ لوہامنڈی علاقے میں پیر کی دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر، جسے مبینہ طور پر ایک نشے میں دھت ڈرائیور چلا رہا تھا، نے کنٹرول کھو دیا اور تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر 17 گاڑیوں کو کچل دیا، جس سے 12 افراد ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور امدادی کاروائیاں کی گئیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو ٹکرماردی
یہ واقعہ جے پور کے لوہامنڈی علاقے میں سیکر روڈ پر دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی تھی، جب ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے اچانک اپنا کنٹرول کھو دیا اور آنے والی کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کئی کاریں اور موٹر سائیکلیں بری طرح تباہ ہو گئیں جس سے سڑک پر افراتفری مچ گئی۔ پیدل چلنے والوں کو بھی روند دیا ۔ زخمیوں کا علاج شہر کے ایس ایم ایس ہسپتال میں جاری ہے۔ ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں موت کا اعداد و شمار بڑھ سکتا ہے۔
عوام کا احتجاج، سڑک بلاک
ہرمادہ پولیس اور مقامی حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔ مشتعل مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ حکام نے ڈمپر ٹرک کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہلکار ٹریفک کو صاف کرنے اور متاثرین کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ٹریفک ڈائیورٹ، کئی کلومیٹر لمبا جام
جن گاڑیوں کو ڈمپر نے کچلا تھا، ان میں اب تک لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں۔ اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے کے بعد مرکزی راستے پر ٹریفک ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے اور آس پاس کے علاقے میں شدید جام کی صورتحال بن گئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق، ڈمپر تیز رفتار اور غیر قابو تھا، جس نے چند سیکنڈز میں چار گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کے بعد گاڑیوں کو کچلنے کا خوفناک سلسلہ جاری رہا۔
جس نے بھی دیکھا جے پور حادثہ، کانپ اٹھا
را جستھان میں حادثے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ ایک دن پہلے اتوار کوجودھ پور میں ہونے والے دو سڑک حادثےکے بعد راجدھانی جے پور میں بھی بھیانک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اندیشہ ہے کہ ڈمپر نے تقریباً 17 افراد کو روندا ہے۔ جس نے بھی یہ حادثہ دیکھا، سہم اٹھا۔ فی الحال مقامی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کام کر رہی ہے۔ شدید زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔ حکام نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا سڑک حادثہ
را جستھان میں ایک کے بعدا یک دو بڑے سڑک حادثے نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جے پور کے ہرمن علاقے میں ایک بے قابو ڈمپر نے کئی گاڑیوں کو بھیانک ٹکر ماری۔ ڈمپر ٹریک کا بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے یہ بڑا حادثہ ہو گیا۔ اندیشہ ہے کہ موت کا اعداد و شمار اب بھی بڑھ سکتا ہے۔یہ راجستھان میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اتوار کی دیر رات سڑک حادثے میں 15افراد کی موت ہو ئی تھی۔ راجستھان کے وزیراعلی بھجن لال شرما نے افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے گرین کوریڈور بنانے کا بھی حکم دیا۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔