Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی کے نریلا میں گٹر کی صفائی کے دوران المناک حادثہ، 2 مزدوروں کی موت

دہلی کے نریلا میں گٹر کی صفائی کے دوران المناک حادثہ، 2 مزدوروں کی موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 22, 2025 IST     

image
دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر لاپرواہی سے گٹر میں گر کر مزدوروں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس طرح کے معاملات پہلے بھی کئی بار سامنے آ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کمپنی اور اس کے اہلکار کوئی سبق نہیں سیکھ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ دہلی کے نریلا علاقے کا ہے، جہاں ایک فلیٹ میں گٹر کی صفائی کا کام چل رہا تھا۔اسی فلیٹ میں وجے، نندو اور انیل نامی تین مزدوروں کو بغیر کسی حفاظتی سامان کے گٹر صاف کرنے کے لیے اندر بھیجا گیا تھا۔ جہاں گٹر کے اندر جانے والے مزدور کافی دیر تک باہر نہیں آئے۔تا ہم کچھ وقت کے بعد  نندو، وجے اور انیل کو بے ہوشی کی حالت میں گٹر سے باہر نکالا گیا۔ جس کے بعد تینوں کو نریلا کے راجہ ہریش چندر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے وجے اور نندو کو مردہ قرار دیا۔
 

مسلسل لاپرواہی: ذمہ دار کون؟

اس سے قبل پولیس کو دوپہر ایک بجے کے قریب اطلاع ملی کہ نریلا علاقہ میں منسا دیوی اپارٹمنٹ نریلا ڈی ڈی اے فلیٹ میں گٹر کی صفائی کر رہے تین لوگ بے ہوش ہو کر گر گئے ہیں۔ پولیس نے پہلے اسپتال پہنچ کر معلومات اکٹھی کیں۔پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ۔ پولس نے متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ بھی درج کیا اور پورے معاملے کی مسلسل چھان بین کی جارہی ہے، لیکن نریلا علاقہ میں فلیٹ بنانے والی کمپنی مسلسل سوالوں کی زد میں ہے۔ غفلت کے باعث مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
 

اوڈیشہ کے ٹٹلاگڑھ میں مال گاڑی پٹری سے اترگئی:

اوڈیشہ کے تتیلاگڑھ  میں ٹٹیلا گڑھ یارڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی پٹری سے اترگئی۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ ٹرین کے تین ویگن پٹری سے اترگئے۔ انہوں نے کہاکہ جیساکہ ریلوے تنظیم ہمیشہ 365 دن اور چوبیس گھنٹے چلتی رہتی ہے اس لیے ہم نے فوری طور پر لائن لگائی تاکہ مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ہر سمت کی تمام گاڑیاں جو کوچنگ ٹرینیں اور مسافر ٹرینیں ہیں اپنے شیڈول کے مطابق اور طے شدہ طریقے سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ہر وقت کوشش رہتی ہے کہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔