Tuesday, December 23, 2025 | 03, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • افسوسناک سڑک حادثہ:کانگریس لیڈر سمیت 3 کی موت

افسوسناک سڑک حادثہ:کانگریس لیڈر سمیت 3 کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 23, 2025 IST

 افسوسناک سڑک حادثہ:کانگریس لیڈر سمیت 3 کی موت
مدھیہ پردیش سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔یہاں ایک ٹرک ڈمپر حادثہ کا شکار ہو گئی،جسکے نتیجے میں 3 افراد کی موت ہوگئی۔یہ  افسوسناک واقعہ  دموہ-چھتر پور اسٹیٹ ہائی وے پر 22 دسمبر کو  پیش آیا۔ بجری سے لدا ڈمپر 25 فٹ گہرے پل سےنیچے گر گیا۔
 
حادثہ بٹیا گڑھ کے قریب پیش آیا جہاں بریک فیل ہو گئی اور ڈمپر بے قابو ہو گیا۔ کانگریس لیڈر شہزاد خان سمیت تین افراد بجری کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سوگ پھیل گیا ہے۔
 
یہ حادثہ کیسے ہوا؟
 
شاہدین سے ملی معلومات کے مطابق بجری سے لدا ڈمپر چھتر پور سے ریاستی شاہراہ پر تیز رفتاری سے آ رہا تھا۔ جیسے ہی یہ بٹیا گڑھ کے قریب پہنچا، اچانک بریک فیل ہوگئی، جس سے ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ بے قابو ڈمپر سیدھا پل سے نیچے جاگرا۔ پل تقریباً 25 فٹ گہرا تھا اور گرنے پر ڈمپر الٹ گیا، جس سے تینوں مسافر بجری میں دب گئے۔
 
ریسکیو آپریشن اور اموات:
 
حادثے کے فوری بعد راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کافی کوشش کے بعد تینوں زخمیوں کو بجری کے نیچے سے نکالا گیا۔ ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تیسرے زخمی کانگریس لیڈر شہزاد خان کو تشویشناک حالت میں دموہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں جبل پور ریفر کر دیا گیا۔
 
علاقہ میں سوگ اور انتظامیہ کی کاروائی:
 
جبل پور لے جایا جا رہا تھا کہ کانگریس لیڈر شہزاد خان کی بھی راستے میں ہی موت ہو گئی۔ جس سے ایک ہی حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور لواحقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ بریک فیل تھی۔