• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جھارکھنڈ کے دیوگھر میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ؛18 کانوڑیوں کی موت،متعدد زخمی

جھارکھنڈ کے دیوگھر میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ؛18 کانوڑیوں کی موت،متعدد زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 29, 2025 IST     

image
جھارکھنڈ کے دیوگھر میں منگل کی صبح بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں تقریباً 18 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ تمام کانوڑی جلبھیشیک کے لیے دیوگھر آئے ہوئے تھے۔ یہ حادثہ گوڈا-دیوگھر مین روڈ پر موہن پور تھانہ علاقے میں جمونیا موڑ کے قریب صبح تقریباً 5-6 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
 
حادثہ کیسے ہوا؟
 
پولیس حکام نے بتایا کہ کانوڑیوں کو لے جانے والی 32 نشستوں والی بس جمونیا جنگل کے قریب گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ اندھیرا اور تیز رفتاری بتائی جارہی ہے جس کے باعث گاڑیاں بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ہلاک اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔
 
مرنے والوں کی تعداد پر ابہام:
 
نیوز بائٹس کے مطابق ٹویٹر پر واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے لکھا، میرے لوک سبھا حلقہ دیوگھر میں کانوڑ یاترا کے دوران بس اور ٹرک کے درمیان حادثہ میں 18 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے۔ بابا بیدیا ناتھ جی ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ساتھ ہی ٹریفک پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لکشمن پرساد نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
 
دیوگھر میں جیوترلنگ:
 
بیدیا ناتھ جی دیوگھر، جھارکھنڈ میں ملک کے 12 مشہور جیوترلنگ میں سے ایک ہیں۔ ہر سال ساون کے مہینے میں، کانوڑی جلبھیشیک کے لیے یہاں آتے ہیں۔ ساون کے دوران یہاں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔تاہم کئی زائرین زخمی ہیں۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ صبح 5 اور 6 کے درمیان پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔