• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ٹرمپ کا ایران کو ایک اورجارحانہ پیغام، خامنہ ای کے جنازے پر بڑا بیان

ٹرمپ کا ایران کو ایک اورجارحانہ پیغام، خامنہ ای کے جنازے پر بڑا بیان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 05, 2026 IST

ٹرمپ کا ایران کو ایک اورجارحانہ پیغام، خامنہ ای کے جنازے پر بڑا بیان
 
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا چاہتا تو آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں جمع ہونے والی ایران کی اعلیٰ قیادت کو "ایک ہی حملے" میں ختم کر سکتا تھا، لیکن ایسا نہیں کیا کیونکہ پھر بات چیت کرنے کے لیے کوئی باقی نہ رہتا۔
 
ٹرمپ نے (Axios )سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "وہ سب ایک ہی جگہ موجود  تھے۔ ایک ہی حملہ کافی تھا، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچتا۔
 
ایران پر مسلسل سخت مؤقف
 
ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بھی ایران کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔
 
انہوں نے کہا: "ہم نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اب وہ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ہم نے انہیں جنازے کی وجہ سے ایک ہفتے کی مہلت بھی دی، کیونکہ ہم ایسا کرنا چاہتے تھے۔
 
ایک اور انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت کمزور ہو چکی ہے اور وہاں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہو جاتا ہے تو امریکہ ایران کو خوراک بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
 
ایران نے جوابی وار کیا 
 
ٹرمپ کے بیان پر ایران نے سخت ردِعمل دیا۔ آرمینیا میں ایرانی سفارت خانے نے کہا کہ ٹرمپ کے الفاظ تہذیب، تاریخ اور انسانی احترام کے خلاف ہیں۔
 
ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ کوئی فوجی کاروائی کی تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔
 
مذاکرات کا عمل پھر بھی جاری 
 
سخت بیانات کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں سمندری سلامتی، مالی معاملات اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت مختلف مسائل پر بات ہو رہی ہے۔
 
دونوں ممالک کے درمیان کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، لیکن جوہری پروگرام کے معاملے پر اب بھی اختلافات برقرار ہیں۔ حکام کے مطابق خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
 
ٹرمپ کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات جاری ہونے کے باوجود ایران کے حوالے سے ان کا سخت مؤقف اب بھی برقرار ہے۔