• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تلنگانہ کے یادادری میں خوفناک سڑک حادثہ۔آندھرا پردیش کے 2 ڈی ایس پیز ہلاک

تلنگانہ کے یادادری میں خوفناک سڑک حادثہ۔آندھرا پردیش کے 2 ڈی ایس پیز ہلاک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 26, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے ضلع  یادادری بھونگیرمیں ہفتہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے پیش آیا۔ حادثہ میں آندھرا پردیش کے دو اعلیٰ پولیس افسران فوت ہوگئے۔ حادثہ چوٹ اپّل منڈل کے کھائیتاپورم کے قریب پیش آیا۔ جہاں گاڑی پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر مخالف سمت میں جا گھسی، جس کے بعد پیچھے سے آتی ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔ ڈی ایس پی چکرادھرا راؤ ا،ور ڈی ایس پی شانتا راؤ اس افسوسناک حادثے میں  جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں ڈی ایس پی، ایک اسکارپیو  کار  میں سفر کر رہے تھے۔
 
 
قومی شاہراہ پر ایک اسکارپیو کار ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار دو افراد (دونوں ڈی ایس پی )موقع پر ہی دم توڑ گئے۔  اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔حادثے میں آندھرا پردیش کے ایڈیشنل ایس پی پرساد اور ڈرائیور نرسنگ راؤ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈرائیور کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے ابتدائی اندازوں کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجوہات تیز رفتاری یا ڈرائیور کی نیند کی حالت ہو سکتی ہے۔ افسران مبینہ طور پر ایک خفیہ انٹیلی جنس تفتیش کے سلسلے میں یادادری جا رہے تھے۔ 
 
 

وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

 اس حادثہ میں پولیس اہلکاروں کی موت پرآندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے افسوس کا اظہار کیا۔ اور ان کےاہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یادادری ضلع کے چوٹ اپّل منڈل میں بھیتا پورم کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی ونگ میں کام کرنے والے2 ڈی ایس پی، چکرادھراراؤ اور شانتا راؤ کی موت ہو گئی۔ میں ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔  بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔