Thursday, August 14, 2025 | 20, 1447 صفر
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • !تین اگست کو نائیجیریا کے دو شہری کی دہلی میں ہوئی تھی موت،پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آئی سامنے

!تین اگست کو نائیجیریا کے دو شہری کی دہلی میں ہوئی تھی موت،پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آئی سامنے

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 13, 2025 IST     

image
پولیس کو دو نائیجیرین شہریوں کی موت کے معاملے میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے جو 3 اگست کو دہلی کے ڈابری تھانہ علاقے میں کپڑوں کے شوروم کے گودام میں مردہ پائے گئے تھے۔جاگرن نیوز کے مطابق ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے تحت رپورٹ میں یہ  کہا گیا ہے کہ دونوں کی موت کے پیچھے منشیات کی زیادہ مقدار بھی شامل ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران کھانے کے ساتھ شراب اور منشیات کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جب پولیس کو لاشیں ملی تو ان دونوں کی موت کو 12 گھنٹے گزر چکے تھے۔
 
پولیس کو شبہ ہے کہ اتوار کو کپڑوں کا شوروم بند ہوتا ہے، جس کے لیے وہاں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جہاں ملزم نے نشہ کیا اور زائد خوراک لینے سے دم توڑ گیا۔ پولیس پارٹی میں شریک لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں متوفی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ جس عمارت میں دونوں کی لاشیں ملی ہیں وہ ہینری نامی نائجیرین شہری نے کرائے پر دی تھی۔ ہنری دونوں کا دوست تھا۔ وہ اس وقت دبئی میں ہیں۔ پولیس ہنری سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اس بارے میں معلومات حاصل کر سکیں کہ اس کے دوستوں کی موت سے قبل گودام میں کیا ہوا تھا۔
 
بتا دیں کہ 3 اگست کو نائیجیریا کے دو شہری دہلی کے دوارکا کے اتم نگر میں ایک گھر میں مردہ پائے گئے۔ انکی  لاشیں ڈابری تھانہ علاقے کے چانکیہ پلیس میں کپڑے کے شوروم کے پیچھے واقع عمارت کی پہلی منزل سے ملی ۔ یہ جگہ ہنری نامی شخص نے کرائے پر دی تھی۔مرنے والوں کی شناخت جوشیپ اور چبیتورن کے طور پر ہوئی ، جو دہلی کے براری میں رہتے تھے۔ موت سے ایک دن پہلے وہ براری سے چانکیہ پلیس آئے تھے۔