• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • سرکاری ہاسٹل میں رہنے والی دو نابالغ طالبات حاملہ پائی گئیں، چیک اپ میں انکشاف ،مقدمہ درج

سرکاری ہاسٹل میں رہنے والی دو نابالغ طالبات حاملہ پائی گئیں، چیک اپ میں انکشاف ،مقدمہ درج

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 27, 2025 IST     

image
 اڈیشہ کے کندھمال ضلع میں سرکاری ہاسٹل میں رہنے والی دو نابالغ لڑکیاں حاملہ پائی گئیں۔ یہ معاملے ضلع کے تمودی بند بلاک کے دو مختلف سرکاری رہائشی لڑکیوں کے ہائی اسکولوں سے سامنے آئے ہیں۔ دونوں طالب علم دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ دونوں طالبات گزشتہ ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد گھر سے ہاسٹل لوٹی تھیں۔کندھمال میں نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں ضلع میں 10ویں جماعت کی مزید دو طالبات کا حاملہ ہونا تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ ضلع کی طالبات کو جاگرک کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
 
کیسے ہوا معاملہ کا انکشاف:
 
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں زیر تعلیم طالبات گرمیوں کی تعطیلات کے بعد رہائشی اسکول واپس آئے تھے۔ ایک ماہ کے بعد جب طبی معائنہ کیا گیا۔ تو  معائنے کی رپورٹ میں دو طالبات کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ اسکول انتظامیہ نے اس بارے میں ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفیسر کو آگاہ کیا۔جب یہ واضح ہوا کہ دو طالبات حاملہ ہیں، تو اسکول انتظامیہ نے کندھمال ضلع کے کوٹ گڑھ اور بیلگھر پولیس اسٹیشنوں میں ان کے گھر کے پتے کے بارے میں الگ الگ تحریری شکایتیں درج کرائیں۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
 
حکام نے کیا کہا؟
 
کوٹ گڑھ بلاک کے بی ای او گنیش پردھان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے زیر انتظام رہائشی اسکولوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کی لمبی چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد باقاعدگی سے ان کا ہیلتھ چیک اپ کیا جاتا ہے۔ اس دوران صحت کی ٹیم نے دو لڑکیوں میں غیر معمولی علامات دیکھے۔ اس کے بعد انہیں سب ڈویژنل اسپتال بھیجا گیا جہاں ان کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔بی ای او گنیش پردھان نے کہا کہ ضلع ایجوکیشن آفیسر اور ضلع انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد کندھمال ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو پولیس میں شکایت درج کرائی۔