Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، فارما کے بعد اب اس سیکٹر پر بھی لگے گا ٹیرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، فارما کے بعد اب اس سیکٹر پر بھی لگے گا ٹیرف

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 23, 2025 IST     

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرنیچر کی درآمدات پر بھی  ٹیرف عائد کرنے کی نئی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات آئندہ 50 روز میں مکمل کر لی جائیں گی اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ دوسرے ممالک سے امریکہ آنے والے فرنیچر پر کتنی ڈیوٹی لگائی جائے۔ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ یہ قدم امریکی صنعت کو دوبارہ مضبوط کرے گا اور ملک کے اندر پیداوار لائے گا۔اپنے بیان میں ٹرمپ نے خاص طور پر شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا اور مشی گن جیسی ریاستوں کا ذکر کیا۔ یہ ریاستیں کسی زمانے میں فرنیچر کی صنعت کے بڑے مراکز تھیں لیکن سستی مزدوری اور کم پیداواری لاگت کی وجہ سے زیادہ تر کمپنیاں اپنا کام بیرون ملک لے گئیں۔ 
 
ٹرمپ نے کہاکہ نئے ٹیرف کمپنیوں کو دوبارہ امریکہ میں پیداوار کرنے پر مجبور کریں گے۔اس اعلان کا اثر براہ راست امریکی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھا گیا جہاں گھریلو سامان کی بڑی کمپنیوں کے حصص گرگئے۔ اس کے ساتھ ساتھ لا۔زیڈ بوائے جیسی امریکی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جو امریکہ میں زیادہ تر فرنیچر تیار کرتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر ٹیرف لاگو ہوتا ہے تو غیر ملکی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی اور ملکی کمپنیوں کو فائدہ ہو گا۔

امریکہ میں فرنیچر کی صنعت میں کبھی 12 لاکھ افراد ملازمت کرتے تھے:

ایک وقت تھا جب امریکہ کی فرنیچر کی صنعت بہت مضبوط تھی۔ 1979 میں اس صنعت میں تقریباً 12 لاکھ لوگ کام کرتے تھے۔ 2023 تک یہ تعداد گھٹ کر صرف 3.4 لاکھ رہ گئی ہے۔ اس کمی کی بڑی وجہ بیرون ملک سستی پیداوار اور بڑے پیمانے پر آؤٹ سورسنگ کو سمجھا جاتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف سے نہ صرف امریکی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ ہزاروں لوگوں کے لیے روزگار بھی واپس آئے گا۔

کیا ٹرمپ کے اعلان کا ہندوستان پر اثر پڑے گا؟

فرنیچر کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کی تجویز ٹرمپ انتظامیہ کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکومت پہلے ہی دیگر مصنوعات پر بھی ٹیرف لگانے پر غور کر رہی ہے۔ ان میں تانبا، سیمی کنڈکٹر اور ادویات (دواسازی) شامل ہیں۔ اس حکمت عملی کا مقصد ملکی پیداوار کو فروغ دینا، غیر ملکی انحصار کو کم کرنا اور امریکہ میں صنعت اور روزگار کو دوبارہ مضبوط کرنا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹرمپ کے اس اعلان کا بھارت پر بھی اثر پڑنے والا ہے کیونکہ بھارت امریکہ کو بڑی مقدار میں فرنیچر بھی برآمد کرتا ہے۔