Thursday, January 29, 2026 | 10, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے شرکت پرسسپنس

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے شرکت پرسسپنس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 26, 2026 IST

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے شرکت پرسسپنس
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر اب بھی  سسپنس برقرارہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے حکومتی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے اور اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف  بطور احتجاج ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

 ورلڈ کپ کےلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی کے ردعمل کے بعد پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اور جب کہ سب کا خیال تھا کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی ضمانت دی جائے گی۔یہاں ایک اور موڑ  آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ٹورنامنٹ میں ضرور کھیلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت پر سسپنس برقرار ہے۔

 پاکستان کی شرکت کا فیصلہ چند روزبعد ہوگا

  پی سی بی چیئرمین کی  پاکستانی  وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی  محسن  نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بڑی اچھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو زیر نظر رکھتے ہوئے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 کیا ہےپاکستان کا پلان

ملاقات میں بنگلہ دیش کومیگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے پر احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ،  بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار اور پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ کے میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ میچز کی جیت کو بنگلادیش کرکٹ فینز کے نام کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔  دوسری جانب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے حکومت کی اجازت کا انتظار کر رہی ہے۔ اگر پاکستانی حکومت  اجازت دے گی  تو پاکستان ٹورنامنٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔