Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • تیج پرتاپ-انوشکا معاملے میں مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کا بڑا الزام، کہا یہ سب ڈرامہ ہے

تیج پرتاپ-انوشکا معاملے میں مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کا بڑا الزام، کہا یہ سب ڈرامہ ہے

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 04, 2025 IST     

image
بہار: مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے تیج پرتاپ یادو اور انوشکا یادو کے معاملے میں بڑا بیان دیا ہے۔تیج پرتاپ کو پارٹی سے نکالنے پر، جیتن رام مانجھی نے کہا کہ یہ سب ڈرامہ ہے، جسے لالو پرساد یادو نے ایک خاص مقصد کے لیے رچایا ہے۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ جب تیج پرتاپ کی ایشوریہ رائے سے شادی ہوئی تھی تو وہ دوسری لڑکی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھے۔ گھر والوں کو یہ بات پہلے سے معلوم تھا پھر بھی شادی کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری غلطی یہ ہوئی کہ شادی کے بعد اس لڑکی (ایشوریہ رائے) کو مارا پیٹا گیا، بے عزت کیا گیا اور گھر سے نکال دیا گیا، وہ لڑکی داروگا پرساد رائے کی پوتی ہے، تب لالو جی کا ضمیر کہاں گیا؟

ایشوریہ کو جائیداد کا بڑا حصہ مل سکتا ہے:

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے مزید کہا کہ اب جب عدالت کا فیصلہ ایشوریا رائے کے حق میں آنے کا امکان ہے تو آر جے ڈی خاندان کو خوف ہے کہ ایشوریا کو جائیداد کا بڑا حصہ مل سکتا ہے۔ اسی خوف کی وجہ سے تیج پرتاپ کو خاندان اور پارٹی سے نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا تاکہ قانونی طور پر یہ دکھایا جا سکے کہ ان کی کوئی جائیداد یا ذمہ داری نہیں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ جب فیصلہ آئے گا تو کہا جائے گا کہ تیج پرتاپ کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے ایشوریہ کو کچھ نہیں مل سکتا۔ یہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے، تیج پرتاپ کو بے دخل کرنے کا حقیقی فیصلہ نہیں ہے۔ جیتن رام مانجھی کا یہ بیان تیج پرتاپ اور انوشکا کے معاملے میں پھر سے سیاست کو تیز کر سکتا ہے۔