Thursday, December 25, 2025 | 05, 1447 رجب
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ویبھو سوریا ونشی کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہ ملنے پر ششی تھرور نے دیا بڑا بیان

ویبھو سوریا ونشی کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہ ملنے پر ششی تھرور نے دیا بڑا بیان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 25, 2025 IST

ویبھو سوریا ونشی کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہ ملنے پر ششی تھرور نے دیا بڑا بیان
سال 2025 میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیے جانے والے کرکٹر روہت شرما یا ویراٹ کوہلی نہیں بلکہ صرف 14 سالہ ویبھو سوریا ونشی ہیں۔ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ ان کی بیٹنگ کے مداح اب صرف بھارت تک محدود نہیں، بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین سے لے کر سابق کرکٹرز تک سب ایک ہی سوال کرتے ہیں۔ گھریلو سطح سے لے کر جونیئر انٹرنیشنل کرکٹ تک خود کو ثابت کرنے والے ویبھو کو کب ٹیم انڈیا میں جگہ ملے گی؟
 
 سوریا ونشی نے وجے ہجاری ٹرافی میں دکھائی زبردست کارکردگی
 
وجے ہجاری ٹرافی 2025-26 کے پہلے میچ میں بہار کی نمائندگی کرتے ہوئے ویبھو سوریا ونشی نے ایک یادگار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف محض 84 گیندوں میں 16 چوکے اور 15 چھکے لگا کر 190 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد ویبھو کے مداحوں میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) سے سوال کیا کہ ویبھو سوریا ونشی کو ٹیم انڈیا میں کب شامل کیا جائے گا؟
 
صرف سچن نے 14 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، ششی تھرور
 
ویبھو کی اس شاندار اننگز پر ششی تھرور نے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا پہلی بار جب کسی 14 سالہ کھلاڑی نے کرکٹ میں غیر معمولی صلاحیت دکھائی، تو وہ سچن ٹنڈولکر تھے۔ ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے کیا، کیا تھا۔ آپ کس کا انتظار کر رہے ہیں؟ بھارت کے لیے ویبھو سوریا ونشی
 
تھرور نے اپنی پوسٹ میں BCCI کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، BCCI اور سچن ٹنڈولکر کو بھی ٹیگ کیا۔ یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 16 سال 205 دن کی عمر میں ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو کیا تھا، مگر انہوں نے ممبئی کے لیے پہلا سنچری صرف 14 سال کی عمر میں بنا دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ویبھو سوریا ونشی کی صلاحیتوں کا موازنہ سچن ٹنڈولکر سے کیا جا رہا ہے۔