وارانسی کے مرزا مراد تھانہ علاقہ سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پورے ضلع میں ہلچل مچا دی ہے۔ دراصل 2 جولائی کو گھر سے کالج جانے والی ایم ایس سی کی طالبہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ فی الحال اس واقعہ کے خلاف اہل خانہ میں کافی غصہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور ایس پی لیڈر اکھلیش یادو نے بھی اس واقعہ میں متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کی مانگ کی ہے۔
کالج جانے والی طالبہ کی لاش کمرے سے ملی:
میڈیا رپورٹ کے مطابق وارانسی کے مرزامراد تھانہ علاقے میں واقع روپاپور میں ایک ڈھابے کے پیچھے ایک کمرے سے ایم ایس سی کے طالب علم کی لاش مشکوک حالات میں ملی، جس کے بعد پورے ضلع میں ہلچل مچ گئی۔ اس سے قبل طالبہ صبح گھر سے کالج کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ لیکن جب وہ گھر نہیں پہنچی تو گھر والے پریشان ہوگئے اور جاننے کے لیے کالج پہنچے۔
جب انہیں وہاں سے اس کے بارے میں تسلی بخش جواب نہ ملا تو انہوں نے مختلف مقامات پر تلاش شروع کر دی۔ اس دوران روپا پور میں واقع ڈھابے کے پیچھے ایک کمرے میں لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔ کسی نے لڑکی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا تھا۔ لواحقین نے لاش کو پہچانا تو وہ بالکل حیران ہو گئے۔ وارانسی پولس کمشنریٹ نے ڈھابہ آپریٹر، ڈھابہ منیجر اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اس معاملے پر گھر والوں نے کیا ہنگامہ:
دوسری طرف وارانسی کے اس واقعہ کو لے کر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے متاثرہ کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد گھر والوں نے آج صبح لڑکی کی لاش کو ہائی وے پر رکھ کر ہنگامہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے۔