• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں ؛ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا امریکہ کو دوٹوک جواب

ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں ؛ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا امریکہ کو دوٹوک جواب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 29, 2026 IST

ہم  کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں ؛ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف  کا امریکہ کو  دوٹوک جواب
امریکہ ایک طرف ایران سے بات چیت کرنے اور سیز فائر کی بات کر رہا ہے تو دوسری طرف ایران کے خلاف زمینی حملے (گراؤنڈ انویژن) کی تیاری میں مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجیں بھیج رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج امریکی فوجیوں کے زمین پر اترنے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ انہیں آگ میں جلا سکے۔
 
ایرانی اسپیکر کی یہ سخت دھمکی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران میں زمینی کاروائی کی کوشش کی تو اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران میں گراؤنڈ انویژن کے لیے تقریباً 2,500 امریکی میرینز مشرق وسطیٰ میں پہنچ چکے ہیں۔ قالیباف نے مزید کہا:ہماری فائرنگ جاری ہے۔ ہماری میزائلیں اپنی جگہ پر ہیں۔ ہمارا پکا ارادہ اور اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔
 
پاکستان نے پچھلے ہفتے امریکہ کا 15 نکاتی پلان ایران کو پیش کیا تھا۔ اس پلان کو محمد باقر قالیباف نے امریکہ کی خواہش قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس پلان کے ذریعے وہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو وہ طاقت سے حاصل کرنے میں ناکام رہ چکی ہے۔ انہوں نے کہا:جب تک امریکہ چاہتے ہیں کہ ایران ہتھیار ڈال دے، ہماری واضح جواب یہ ہے کہ ہم  کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔
 
 پاکستان کا بیان:
 
اس دوران پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر بات چیت کے لیے اپنے اعلیٰ ترین سفارت کار اسلام آباد بھیجیں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ علاقائی دشمنی پر 'گہری بات چیت'کی ہے۔اس جنگ نے تیل اور قدرتی گیس کی عالمی سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کھاد کی کمی پیدا کر دی ہے اور ہوائی سفر میں رکاوٹیں ڈال دی ہیں۔