Thursday, November 27, 2025 | 06, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • ایسے کام جو طلباء کونا کارہ بنادیتے ہیں؟ امین الحسن انٹرنیشنل لائف کوچ منٹر اینڈ ٹرینز

ایسے کام جو طلباء کونا کارہ بنادیتے ہیں؟ امین الحسن انٹرنیشنل لائف کوچ منٹر اینڈ ٹرینز

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 25, 2025 IST

ایسے کام جو طلباء کونا کارہ بنادیتے ہیں؟ امین الحسن انٹرنیشنل لائف کوچ منٹر اینڈ ٹرینز
بیدر: عائشہ رضوانہ ہیڈ مسٹریس وزڈم ہائی اسکول کی اطلاع کے مطابق وزڈم ہائی اسکول و پی یو کالج بیدر کے طلباء کے لیے”’?What Makes Us Non-Productive‘‘(ایسے کام جو ہم کو ناکارہ بنا دیتی ہیں؟) کے عنوان پر اردو ہال تعلیم صدیق شاہ بیدر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ورک شاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ محمد آصف الدین صاحب چیر مین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے امین الحسن صاحب کا پر جوش استقبال کیا اور تعارف کراتے ہوئے کہا کہ موصوف M.sc،B.Tech(ماسٹران سیکالوجی ) کیا، پھر آپ نے باضابطہ بیرون ملک سے NLP ( ماہر نفسیات ) کی تعلیم وٹریننگ حاصل کی۔ 
 
مہمان خصوصی کو وزڈم اسپارک 2025 کے تحت متعارف کریا گیا، Wisdom.Dedicated Educator Award" "2025 سے نوازا گیا۔ محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے مہمان خصوصی امین الحسن کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گل پوشی کی۔ مہمان خصوصی امین الحسن انٹر نیشنل لائف کوچ منٹر اینڈ ٹریز نے اپنے منفرد Power point Presentation میں بتایا کہ آج طلباء کو اپنی زندگی با مقصد بنانے کے لیے اپنے سامنے ایک گول رکھنا چاہیے ، جس کے حصول کے لیے کون سا کام کب اور کتنا کرنا ہے؟ فون کب استعمال کرنا ہے؟ اور کب نہیں کرنا ہے؟ شعوری طور پر لحاظ رکھیں۔
 
 سات چیزیں ایسی ہیں جو طلباء کو ناکارہ بنا دیتے ہیں: (۱) گیجٹ کا زیادہ استعمال (۲) ذہنی تناؤ (۳) بری عادت (۴) نیند کے پیٹرن میں خلل (۵) بری صحبت (۶) بے ترتیبی (۷) ٹال مٹول۔ تناؤ کے اہم اسباب با اہم اسباب یہ ہیں : امتحان کا خوف، ناکامی کا خوف دوران امتحان بھول جانے کا خوف، والدین کے فیصلہ کا خوف، والدین کا دباؤ ، دوسرے کلاس فلو سے موازنہ و مقابلہ، نیند کی خرابی ۔ تناؤ کا ب سے بڑا انقصان یہ ہے کہ قوت فیصلہ ختم ہو جاتا ہے ۔ تناؤ کو ختم کرنے کے لیے گہری سانس لینا، حواس خمسہ کو کام دینا( یعنی شعوری طور پر انفارم کرنا) مثلاً پانچ چیزوں کو دیکھیں ، چار چیزوں کو چھوئیں، تین چیزوں کو سنیں ، دو چیزوں کو سونگھیں اور ایک چیز کو محسوس کریں پڑھائی میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لیے دماغ سے یہ کہیں کہ ابھی ہم کو بیس منٹ پڑھنا ہے۔ دھیرے دھیرے پڑھائی کی مقدار کو بڑھاتے جائیں۔ دوسروں سے توقعات لگانا چھوڑ دیں۔