• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فرعون اور نمرودکے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا:سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

فرعون اور نمرودکے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا:سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 12, 2026 IST

فرعون اور نمرودکے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا:سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
ایران میں اس وقت بڑے پیمانے پر ،پر تشدد احتجاج جاری ہے،جس میں کئی افراد کی ہلاکت ،زخمی اور گرفتاری کی اطلاعات ہیں،جسے لیکر امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مسلسل ایران کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ٹرمپ کی ان دھمکیوں کا جواب اب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت لہجے میں دیا ہے۔
 
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان:
 
خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر کارٹون کی شکل میں ہے جس میں ٹرمپ کو ایک ٹوٹے ہوئے تابوت میں دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خامنہ ای نے لکھا:کہ فرعون اور  نمرود کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا۔
  
بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تکبر اور غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے۔اسے یہ بھی جان لینا چاہیے کہ عام طور پر دنیا کے ظالم اور متکبر لوگ جیسے فرعون، نمرود، رضا خان، محمد رضا اور ان جیسے لوگ جب اپنے غرور کے عروج پر تھے تو مغلوب ہو گئے اور یہ بھی مغلوب ہو جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھاکہ فرعون، نمرود اور رضا خان کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا۔
 
ایرانی صدر نے غیر ملکی شر پسند طاقتوں کو کیا خبردار!
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں ہو رہے پر تشدد  احتجاج اور فساد کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ’امریکہ اور اسرائیل لوگوں کو ہدایات دے رہے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں جاؤ تخریب کاری کرو، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران میں فساد برپا کیا۔ایرانی صدر نے غیر ملکی طاقتوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ’کسی غیر ملکی کو ملک میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے۔