Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • بیاہ کب ہوا؟ تیجسوی کے سوال پر خان سر کا دلچسپ جواب،ویڈیو وائرل

بیاہ کب ہوا؟ تیجسوی کے سوال پر خان سر کا دلچسپ جواب،ویڈیو وائرل

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 03, 2025 IST     

image
اپنے نام کو لیکر  ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے  بہار کے مشہور ٹیچر خان سر  کی رسیپشن پارٹی میں بڑے  سے بڑے ہستیوں کی آمد ہوئی ،ہرکسی نے خان سر کو مبارک باد پیش کی۔ اس دوران  بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو ،خان سر کو مبارکباد دیتے ہوئے پوچھا کہ بیاہ (نکاح)کب کر لیے ،جس پر خان سر نے  دلچسپ انداز میں جواب دیا۔جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔
 

تیجسوی کے سوال پر خان سر نے کیا کہا؟

خان سر کو مبارکباد دیتے ہوئے تیجسوی نے ان سے انکی  شادی کے بارے میں پوچھا۔ اس نے پوچھا بیاہ (نکاح )کب ہوا آپ کا ؟ اس کے جواب میں خان سر  نے ہنستے ہوئے دلچسپ انداز میں جواب دیا۔ خان سر نے کہا جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ چل رہی تھی تو ہم نے آپ کا ہی ماڈل اپنایا سر، چپ چاپ(خاموشی) سے شادی  کر کے بعد میں بتانا ہے۔یہ سن کر تیجسوی حیران رہ گئے اور ماحول قہقہوں میں بدل گیا۔ خان سر نے بتایا کہ شادی میں صرف 12-13 لوگ موجود تھے اور سب کو بعد میں اطلاع دی گئی۔ تیجسوی اور خان سر کی مزاحیہ گفتگو کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

طلباء کے لیے پارٹی کب؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ خان سر نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بغیر کسی  کو اطلاع کے  شادی کر لی  اور یہ معلومات انہوں نے کلاس میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے دی ۔ اس نے بتایا کہ اس کی شادی اے ایس خان نامی لڑکی سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس کلاس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پھر تمام کو اس شادی کا علم ہوا۔ اس وائرل ویڈیو میں خان سر نے اپنے طلباء کے لیے الگ پارٹی منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ جہاں انہوں نے اپنے طلباء کے ساتھ مل کر 6 جون کو پارٹی کی تاریخ طے کی ہے۔2جون کو ہونے والے استقبالیہ میں دنیائے تعلیم سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ اور سیاست کی دنیا کے لیڈروں نے شرکت کی۔سب نے خان صاحب کو مبارکباد دی۔