Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی پی ایل 2025 دوبارہ کب شروع ہوگا؟ جانیے اہم اپڈیٹ

آئی پی ایل 2025 دوبارہ کب شروع ہوگا؟ جانیے اہم اپڈیٹ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 11, 2025 IST     

image
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد، آئی پی ایل ایک بار پھر ملک بھر میں شاندار واپسی کے لیے تیار ہے۔ بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اب یہ مقابلہ نہ صرف جنوبی ہندوستان میں بلکہ پورے ملک میں منعقد کیا جاسکتا ہے۔ 
 
نئی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ممکن ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ تھم گئی ہے، اس لیے اب میچ نہ صرف جنوبی ہندوستان میں بلکہ پورے ملک میں منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ بی سی سی آئی نے بقیہ میچوں کے لیے تین شہروں بنگلورو، چنئی اور حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے جہاں آئی پی ایل کے بقیہ 16 میچ کھیلے جا سکتے ہیں۔
 
لیکن اب اپ ڈیٹ یہ ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے ایک اہم میٹنگ کرنے جا رہا ہے، جس میں آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کچھ غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، ان کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ بورڈ کے اس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ شائقین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بورڈ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہے اور آئی پی ایل بہت جلد دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے اس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ آئی پی ایل کے حوالے سے اتوار (11 مئی) یا پیر (12) کو ہونے والی اہم میٹنگ میں نئی ​​تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔