Thursday, November 20, 2025 | 29, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کیوں معطل کی؟ بھارت نے تشویش کا اظہار کیا

ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کیوں معطل کی؟ بھارت نے تشویش کا اظہار کیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 18, 2025 IST

ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری  کیوں معطل  کی؟ بھارت نے تشویش کا اظہار کیا
ہندوستانی شہریوں کو جھٹکا دیتے ہوئے ایران نے عام ہندوستانی پاسپورٹ کے ذریعے ویزا فری داخلے کی سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران حکومت نے اس سلسلے میں حکم جاری کر دیا ہے۔ ایرانی حکومت نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 22 نومبر سے عام ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے ایران میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ہندوستانی حکومت نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایران جانے کا ارادہ رکھنے والے ہندوستانیوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
 
 ایرانی حکومت نے کیا حکم جاری کیا ہے؟
 
ایرانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بھارتیوں کو نوکری کی جعلی پیشکشوں کے ذریعے دھوکہ دہی اور پھر تاوان کے لیے اغوا کیے جانے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر، ایران آنے والے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو 22 نومبر سے معطل کیا جا رہا ہے۔22 نومبر سے، عام پاسپورٹ رکھنے والے ہندوستانی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
 
 ایران نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟
 
بھارتی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ ایران نے یہ قدم کئی ایسے واقعات کے بعد اٹھایا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو روزگار یا تیسرے ممالک میں بھیجنے کے جھوٹے وعدوں کے تحت ایران لایا گیا۔ وزارت خارجہ نے پہلے ہی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ویزا فری انٹری صرف سیاحت کے مقاصد کے لیے ہے۔ یہ ہر 6 ماہ میں ایک بار 15 دن کے لیے درست ہے اور اس میں روزگار شامل نہیں ہے۔
 
 ایران میں تاوان کے لیے بھارتیوں کا اغواء:
 
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، حکومت کا توجہ کئی ایسے واقعات کی طرف مبذول ہوئی ہے جن میں بھارتی شہریوں کو روزگار کے جھوٹے وعدوں یا تیسرے ممالک میں بھیجنے کا یقین دلا کر ایران لایا گیا۔ وہاں پہنچنے پر ان میں سے کئی کا تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا، ایران نے مجرمانہ عناصر کی جانب سے سہولت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے 22 نومبر سے ویزا فری انٹری معطل کر دی ہے۔
 
 وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں سے کی اپیل ؟
 
ترجمان جیسوال نے ایران کی سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے تمام بھارتی شہریوں سے انتہائی احتیاط برتنے اور ویزا فری سفر کی پیشکش کرنے والے یا تیسرے ممالک میں نوکری دلانے کا وعدہ کرنے والے ایجنٹوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کسی بھی وعدے پر بھروسہ کرنے سے پہلے شہریوں کو وزارت خارجہ سے رابطہ کر لینا چاہیے۔ اس سے وہ آئندہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
 
 ایران نے فروری 2024 میں شروع کی تھی ویزا فری انٹری کی سہولت:
 
خیال رہے کہ ایران حکومت نے فروری 2024 میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھارت سمیت 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کی تھی۔ اس کے تحت مسافروں کو ایران میں ویزا فری انٹری ہر 6 ماہ میں 15 دن تک کے سیاحت تک محدود تھی۔ تاہم، اس میں روزگار کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے بعد منظم مجرمانہ نیٹ ورکس نے ہندوستانی شہریوں کو دھوکہ دینے کے لیے اس ضابطے کا فائدہ اٹھایا۔جسکے روک تھام کے لیے ایران نے یہ اقدام اٹھایا۔