تلگو فلموں کے پاؤراسٹار، پون کلیان کی پارٹی جے ایس پی آندھراپردیش میں اتحادی حکومت میں شامل ہونے بعد پڑوسی تلگو ریاست تلنگانہ میں اپنے سیاسی قدم جمانے کی تیاری کر رہی ہے۔ واضح رہےکہ پون کلیان کی جنا سینا پارٹی نے گزشتہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی نہیں ملی۔ لیکن اب تلنگانہ میں آنےوالے بلدی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ جنا سینا نے آندھراپردیش میں بی جےپی، تلگودیشم کےساتھ مل کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اور این ڈی اے اتحاد نے آندھراپردیش میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان آندھراپردیش کے نائب وزیراعلیٰ ہیں۔ آندھراپردیش میں اقتدار حاصل کرنے بعد اب جنا سینا کی نظر تلنگانہ پر ہے۔
جناسینا کی نظر جی ایچ ایم سی الیکشن پر
جنا سینا پارٹی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے، اس کے گریٹر حیدرآباد کے صدر راجالنگم نے واضح کیا ہے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے کے پی ایچ بی میں حلقہ کوکٹ پلی کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔جنا سینا کے ریاستی انچارج نیموری شنکر گوڑ جنہوں نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کہا کہ لیڈروں کو میدانی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت
انہوں نے مشورہ دیا کہ کارکنوں کو متحرک کرکے پارٹی کو مزید عوام تک لے جانا چاہیے۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے ابھی سے تیار رہنے پر زور دیا۔جنا سینا حلقہ انچارج پریم کمار، ویرا مہیلا چیرمین کاویہ، جنرل سکریٹری دامودر ریڈی اور دیگر کئی قائدین اور کارکنوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
دسمبر میں لوکل باڈی الیکشن
تلنگانہ حکومت دسمبر کےدوسرے ہفتہ کےبعد بلدیاتی انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہونے کی بجائے مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔ مقامی رپورٹس بتاتی ہیں کہ پہلے سرپنچ کے انتخابات کرائے جائیں گے، اس کے بعد MPTC اور ZPTC کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔
تلنگانہ ہائی کورٹ نے 9 اکتوبر کو پسماندہ طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن مختص کرنے کے ریاستی حکومت کے اقدام پر عبوری روک لگانے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوئی تھی۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔