Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • راہل گاندھی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟

راہل گاندھی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 18, 2025 IST     

image
گیانیش کمار کو  ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ساؤتھ بلاک کے دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت 3 رکنی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور امیت شاہ، جو کابینہ کے وزیر کے طور پر کمیٹی کے رکن تھے، موجود تھے۔میٹنگ کے دوران راہل نے سی ای سی کے انتخاب کی مخالفت کی ۔
 

راہل گاندھی نے مخالفت کیوں کیا؟

میٹنگ کے دوران سی ای سی کے لیے 5 ممکنہ ناموں کی فہرست سلیکشن کمیٹی کے سامنے رکھی گئی، لیکن راہل نے تمام ناموں پر اختلاف ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت بدھ 19 فروری کو سپریم کورٹ میں ہونی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تقرری کو اس وقت تک ملتوی کیا جانا چاہئے جب تک سپریم کورٹ اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں لے لیتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  انہوں نے اپنا اعتراض تحریری طور پر بھی دیا ہے۔
 
انڈین ایکسپریس کے مطابق ، کمیٹی نے میٹنگ میں راہل کے اختلافی نوٹ کو مدنظر رکھا لیکن نئے سی ای سی اور الیکشن کمشنر کے عہدے پر اپنا حتمی فیصلہ برقرار رکھا۔میٹنگ میں مودی اور شاہ نے سی ای سی کے لیے گیانیش کے نام پر اتفاق کیا، جب کہ راہل نے مخالفت کی۔ ایسی صورت حال میں، فیصلہ 2:1 سے لیا گیا اور گیانش کو CEC منتخب کیا گیا۔راہل نے پارلیمنٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ انہیں سی ای سی کے نئے انتخابی عمل پر بھروسہ نہیں ہے۔
 

سپریم کورٹ میں کون سا کیس زیر التوا ہے؟

مرکزی حکومت نے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کو سی ای سی کی تقرری کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا تھا ۔پہلے اس کمیٹی میں وزیر اعظم کے ساتھ اپوزیشن لیڈر اور CJI شامل تھے لیکن نئے قانون کے مطابق اب CJI کی جگہ ایک کابینہ وزیر کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے سی ای سی کے انتخاب میں شفافیت ختم ہو جائے گی۔
 

نئے سی ای سی گیانیش کمار کون ہیں؟

61 سالہ گیانیش کمار، 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے افسر، کو 26 ویں سی ای سی مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ راجیو کمار کی جگہ لیں گے اور 26 جنوری 2029 تک (65 سال کی عمر تک) اس عہدے پر فائز رہیں گے۔سی ای سی بننے سے پہلے گیانیش کمار گزشتہ سال 15 مارچ سے الیکشن کمشنر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ گیانیش نے IIT کانپور سے سول انجینئرنگ میں بی-ٹیک، ICFAI سے بزنس فنانس اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماحولیاتی اقتصادیات کی تعلیم حاصل کی ہے ۔