Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ہند-پاک کشیدگی :پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بدلے کو آپریشن سندورکا نام کیوں دیا گیا؟جانیے وجہ

ہند-پاک کشیدگی :پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بدلے کو آپریشن سندورکا نام کیوں دیا گیا؟جانیے وجہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 07, 2025 IST     

image
ہندوستان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں پاکستانی دہشت گردوں کے ذریعہ ہوئے دہشتگردی کا جواب  ' آپریشن سندور ' سےدیا ہے ۔اس آپریشن کے تحت ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔بھارتی فوج نے ایک تصویر جاری کی ہے جس پر 'آپریشن سندور' لکھا ہے، جسے تمام وزراء اور رہنما سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ بھارت نے اس مہم کا نام 'آپریشن سندور' کیوں رکھا ہے۔
 

آپریشن سندھور کا نام کیوں رکھا گیا؟

ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ آپریشن سندور پوسٹر میں انگریزی کا لفظ 'سندور' دکھایا گیا ہے جس میں ایک O ہے، جس کا مطلب ہے سندوردانی (سنور کا پیالہ)۔ہندوستانی ہندو روایت میں سندوردانی کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہ شادی شدہ خواتین کی پیشانی پر ہوتا ہے، جو ان کی ازدواجی خوشی کی علامت ہے۔پہلگام میں دہشت گردوں کے حملہ میں کئی شادی شدہ خواتین کے شوہر مارے گئے، جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی تباہ ہو گئی۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نام دیا گیا۔
 

کیا بھارت نے سندور کا بدلہ لیا؟

پہلگام حملے میں دہشت گردوں نے 26 مرد سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔جن میں  بہت سے مرد ایسے تھے جو نئی شادی کے بعد اپنی بیویوں کے ساتھ تفریح کے لیے جموں و کشمیر گئے تھے۔ہریانہ کے ونے نروال اور اتر پردیش کے شبھم دویدی نے حال ہی میں شادی کی۔یہ دونوں وادی بیسران میں اپنی بیویوں کے ساتھ تھے جب انہیں گولی ماری گئی۔ ان کے سامنے کئی اور ایسی عورتوں کے شوہر مارے گئے۔
 
واضح رہے کہ ہندوستان نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کی تینوں فوجوں کا مشترکہ آپریشن تھا۔ ہندوستان نے پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا۔ جیش اور لشکر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ہندوستان نے پی او کے میں مظفرآباد، کوٹلی، گلپور اور بمبر پر حملہ کیاہے۔ اسی دوران پاکستان میں سیالکوٹ، چک امرو، مریدکے اور بہاولپور میں بھی میزائل داغے گئے۔