Friday, March 14, 2025 | 14, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • راجستھان:بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل،18 دن بعد ہوا خلاصہ

راجستھان:بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کا کیا قتل،18 دن بعد ہوا خلاصہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 09, 2025 IST     

image
راجستھان کے ضلع بوندی کے ہندولی تھانہ علاقے میں بیوی کے ہاتھوں (بھائی کے ساتھ مل کر )شوہر کے قتل کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔بڑی بات یہ ہے کہ جرم کرنے کے بعد بیوی نے اس معاملہ کو  خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے واقعے کے 18 دن بعد ہی کیس کا انکشاف کرتے ہوئے ملزم بیوی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔پولیس اب ان دونوں سے پوچھ گچھ کرکے معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے۔

کیسے ہوئی معاملہ کی شروعات؟

ہندولی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سہدیو مینا نے بتایا کہ 19 جنوری کو اودھندھا گاؤں میں پرکاش عرف اوم پرکاش کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ابتدائی طور پر اسے خودکشی تصور کیا جا رہا تھا لیکن کزن ببلو نے اس معاملے پر شک ظاہر کیا اور اسکی  بیوی رانی اور اس کے بھائی دھنراج پر قتل کا شبہ ظاہر کیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے دونوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔
 

بیوی نے یہ خوفناک قدم کیوں اٹھایا؟

ملزم خاتون رانی نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) راجندر کمار مینا کو بتایا کہ اسکا  شوہر اوم پرکاش اس پر (بیوی پر)کافی دنوں سے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ کر رہا تھا۔ اس شک کی وجہ سے وہ اکثر اس کی(بیوی کی) پٹائی کرتا تھا اور اسے ذہنی اذیت دیتا تھا۔خاتون نے ایس پی کو بتایا کہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے اپنے بھائی دھن راج کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔
 

ملزمان نے واردات کو کیسے انجام دیا؟

ایس پی مینا نے بتایا کہ واقعہ کے دن رانی کے بھائی دھنراج نے اوم پرکاش کے ساتھ شراب پی تھی۔ دونوں قریبی تالاب میں نہانے گئے اور پھر نشے کی حالت میں گھر واپس آگئے۔گھر پہنچتے ہی اس نے   بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا اور مار پیٹ کی۔ کچھ دیر بعد رانی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اسے بری طرح مارا پیٹا اور پھر رسی سے گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے وہ رسی بھی برآمد کر لی ہے۔