Friday, December 05, 2025 | 14, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • آر بی آئی کی 3 روزہ ایم پی سی میٹنگ آج سے شروع، ای ایم آئی کم ہوگی یا بڑھ جائے گا بوجھ؟

آر بی آئی کی 3 روزہ ایم پی سی میٹنگ آج سے شروع، ای ایم آئی کم ہوگی یا بڑھ جائے گا بوجھ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 03, 2025 IST

آر بی آئی کی 3 روزہ ایم پی سی میٹنگ آج سے شروع، ای ایم آئی کم ہوگی یا بڑھ جائے گا بوجھ؟
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جائزہ میٹنگ آج، بدھ، 3 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ اجلاس 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میٹنگ کی صدارت آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں ریپو ریٹ سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کی جانب سے نتائج کا اعلان 5 دسمبر کو کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس بی آئی ریسرچ نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ اس بار ریپو ریٹ میں کمی کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔
 
ایس بی آئی ریسرچ کی رپورٹ
 
ایس بی آئی ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے تک یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ آر بی آئی ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹ کی معمولی کمی کر سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات کے پیشِ نظر اب یہ ممکن نظر نہیں آ رہا۔
 
رپورٹ کے مطابق جولائی–ستمبر سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو مضبوط رہی ہے اور موجودہ معاشی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریپو ریٹ میں کسی تبدیلی کی امید نہیں ہے۔ اس کے ساتھ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا کی کئی بڑی معیشتیں بھی اپنے ریپو ریٹ کو بدستور مستحکم رکھے ہوئے ہیں، یعنی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر رہیں۔
 
ریپو ریٹ میں کٹوتی ممکن؟
 
کریڈٹ ریٹنگ کمپنی CareEdge کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ملک کی مہنگائی کی شرح دس سال کی کم ترین سطح 0.3 فیصد پر پہنچ گئی، جو مقررہ ہدف 4 فیصد سے بہت کم ہے۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرحِ سود میں کمی کی جا سکتی ہے۔
 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور مضبوط جی ڈی پی نمو کو دیکھتے ہوئے آر بی آئی کی جانب سے 0.25 فیصد ریپو ریٹ کٹ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔