چیمپئنز ٹرافی 2025 کے برانڈ ایمبیسڈر شیکھر دھون بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے لیے دبئی میں تھے ۔ اس میچ کے دوران دھون کو ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔جسکے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ گردش کر رہا ہے کہ دھون اس لڑکی کو ڈیٹ کر ررہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہیں۔ لیکن دھون نے اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دھون کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔
دھون نے کئی مواقع پر ٹیم انڈیا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ابھی دھون چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے دبئی میں ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ میچ کے دوران دھون کو ایک لڑکی کے پاس بیٹھے دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھون کے ساتھ بیٹھی لڑکی کا نام سوفی سین ہے۔ سوفی کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہے۔ لیکن اس حوالے سے کوئی سرکاری معلومات دستیاب نہیں ہیں۔یاد رہے کہ شیکھر دھون اپنے ہمسفر سے جدا ہو چکے ہیں۔ دھون اور عائشہ مکھرجی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ لیکن اب وہ الگ ہو چکے ہیں۔ دھون اور عائشہ کا ایک بیٹا بھی ہےجس کا نام زوراور ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے شاندار آغاز کیا۔
ٹیم انڈیا نےاس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔ اس میں بھارت نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ شبمن گل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ تاہم بھارت کا اب اگلا میچ 23 فروری اتوار کو پاکستان کے خلاف دبئی میں ہے۔