Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • کیا سلمان خان کی یہ ہیروئن بگ باس 19 میں نظر آئے گی؟ جانیں کون ہے یہ حسینائیں؟

کیا سلمان خان کی یہ ہیروئن بگ باس 19 میں نظر آئے گی؟ جانیں کون ہے یہ حسینائیں؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: May 31, 2025 IST     

image
'بگ باس 19' بھارت کا ایک مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ہے۔ ہر سال شائقین اس شو کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ تاہم یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ پروڈکشن ہاؤس اور چینل کے درمیان کچھ مسائل کی وجہ سے اس سال ریئلٹی شو یا تو نہیں ہوگا یا پھر چینل تبدیل کردیا جائے گا۔ لیکن اب، اطلاعات ہیں کہ بگ باس OTT 4 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور بگ باس 19 اکتوبر میں شروع ہو گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان دونوں شوز کی میزبانی کریں گے۔ سیزن 19 کے بنانے والوں نے مقابلہ کرنے والوں سے رابطہ شروع کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی ہیروئنوں میں سے ایک بھی اس بار شو میں بطور مقابلہ نظر آ سکتی ہے۔ سیزن 19 میں مقابلہ کرنے والوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کی مانے تو اس سال شو میں  سلمان خان کی  ہیروئن بھی نظر آسکتی ہے۔

کیا سلمان خان کی یہ ہیروئن بگ باس 19 میں نظر آئے گی؟

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرش اروڑہ اور وکرم سنگھ چوہان سے بگ باس 19 کے میکرس  نے رابطہ کیا ہے۔ ایک اور رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ جئے ہو اور ریس 3 جیسی فلموں میں نظر آنے والی بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ کو بھی بگ باس کے آئندہ سیزن میں بطور Contestants کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جادو تیری نظر اداکارہ خوشی دوبے کو بھی شو کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے شو کے لیے پیشکش ملنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ انہوں نےمیڈیا سے بات کر تے ہوئے یہ جانکاری دی۔

بگ باس 19 میں یوٹیوبرز کی انٹری نہیں ہے:

اس کے ساتھ ہی، میکرس نے اس بار بگ باس 19 میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس بار شو میں کوئی YouTuber یا سوشل میڈیا Influencer دیکھنے کو نہیں ملیں گے ۔ میکرس شو میں صرف ٹی وی اور فلمی ستاروں کو بطور Contestants مدعو کرنا چاہتے ہیں۔