اگرچہ معاشرہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔ لیکن بعض علاقوں میں توہمات اب بھی رائج ہیں۔ کئی علاقوں میں کالا جادو اور جادو ٹونے کے نام پر معصوم جانیں لی جارہی ہیں۔ حال ہی میں بہارکے ایک گاؤں والوں نے کالا جادو کرنے کے شبہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد کو زندہ جلا دیا۔
اسی طرح کرناٹک میں ایک عورت کے جسم پرحاوی آسیب یا بھوت کو نکالنے کیلئے چار گھنٹوں تک مار پیٹ کی گئی۔ بیمار خاتون تشدد کو برداشت نہیں کر سکی اور اور اسکی موت ہوگئی۔ اس طرح فرضی عامل نے اس خاتون کی جان لے لی۔ پولیس نے عامل جوڑے اور خاتون کےبیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔
Shocking!
— Marx Tejaswi | ಮಾರ್ಕ್ಸ್ ತೇಜಸ್ವಿ (@_marxtejaswi) July 7, 2025
A 45-year-old woman died after an alleged exorcism ritual in Jambaragatte village, Holehonnuru, near #Shivamogga. Police say she was beaten from 9 pm to 1.30 am by woman who claimed to be a healer capable of casting out demons. The police arrested the accused. pic.twitter.com/IAGKRGnQmC
تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوموگا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون گیتا ماں گزشتہ کچھ دنوں سے خراب صحت میں مبتلا تھیں۔ اس کا بیٹا اسے جھاڑ پھونک کرنے والے ایک جوڑے کے پاس لے گیا۔ انہوں نے آسیب سے نجات کے نام پر پیر کی رات 9.30 بجے سے 1.30 بجے یعنی چار گھنٹے تک اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے اپنے ہاتھوں اور لاٹھیوں سے بری طرح مارا۔ وہ مار برداشت نہ کر سکی اور مرگئی۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے اور جھاڑ پھونک کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے۔