قومی سطح کی خاتون پہلوان اشونی منوہر پال(30سالہ) اپنے تین بچوں کے ساتھ جمعرات کی سہ پہر مہاراشٹر کے ضلع دھاراشیو کے نلدرگ قلعے سے 150 فٹ گہری گھاٹی میں کود گئیں۔ خاتون پہلوان اشونی پال اور ان کے چھ سالہ بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جڑواں بیٹیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی ڈھائی سالہ جڑواں بیٹیوں میں سے ایک نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دوسری بیٹی کی حالت اب بھی ہسپتال میں نازک ہے۔ اس واقعے نے نلدرگ علاقے میں سب کو چونکا دیا ہے ، اس سانحہ نے خاندان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ نلدرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اسٹیٹ سیکورٹی کارپوریشن میں ملازم تھی
اشونی قومی سطح کے مشہور پہلوان تھیں جنہوں نے کئی تمغے جیتے تھے۔ وہ ممبئی میں مہاراشٹر اسٹیٹ سیکورٹی کارپوریشن میں ملازم تھی۔ پولیس ذرائع سے ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا شوہر منوہر آٹو رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ اشونی نے اپنے شوہر کے کہنے پر تقریباً پانچ ماہ قبل ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔تاہم گزشتہ تین ماہ سے وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔ اس کا آبائی گھر تحصیل عمرگہ کے ونتال میں ہے، جہاں اس کے والد مقیم ہیں۔خاندانی دباؤ کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ہیں۔۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ وہ تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں۔
سخت اقدام پر کیوں ہوئیں مجبور؟
تاہم، اشونی کو ایسا سخت قدم اٹھانے پر مجبور کرنے کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ نلدرگ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق، لاتور ضلع کی نیلنگا تحصیل امبولگا کی رہنے والی اشونی جمعرات کو اپنے 6 سالہ بیٹے اور جڑواں بیٹیوں کے ساتھ نلدرگ قلعہ گئیں تھی۔ انھوں نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے تینوں بچوں کو دھکیل دیا۔
'مہاراشٹر کی شیرنی' نے جیتے کئی میڈلز
اشونی، کا پیدائشی نام موہیت تھا، قومی سطح کی ایک شاندار خاتون پہلوان تھیں۔ وہ کھیلوں کی دنیا میں 'مہاراشٹر کی شیرنی' کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ انھوں نے 2007 میں ترواننت پورم (کیرالہ) میں قومی ریسلنگ مقابلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی اور کئی تمغے جیتے تھے۔انھوں نےسال 2008 اور 2009 میں گروداسپور (پنجاب) اور چنئی میں منعقدہ قومی مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔ انھوں نے بھوپال، کانپور، ہریانہ، پونے، کنیا کماری، اور سیفائی (لکھنؤ) میں قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اشونی نے اپنے پورے کیرئیر میں کل پانچ طلائی اور چھ چاندی کے تمغے جیتے۔
پولیس نے درج کیا معاملہ جانچ جاری
اشونی کے والد نے شکایت کی ہے کہ یہ سخت فیصلہ ان کے شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے اور نلدرگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔
خودکشی کوئی حل نہیں ہے!
اگر کوئی بھی فرد کو خودکشی کے خیالات آتے ہیں، یا ان کا کوئی دوست اور رشتہ دار پریشان ہیں۔ آپ کو یا انھیں جذباتی مدد کی ضرورت ہے، توآپ کی بات کوئی سننے کے لیے ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ سنیہا فاؤنڈیشن - 04424640050 (24x7 دستیاب) یا کال، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی ہیلپ لائن - 9152987821 پر کال کریں، جو پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہے۔