• News
  • »
  • قومی
  • »
  • خواتین ریزرویشن بل :حکومت 16 سے 18 اپریل تک بلا سکتی ہے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس

خواتین ریزرویشن بل :حکومت 16 سے 18 اپریل تک بلا سکتی ہے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Apr 03, 2026 IST

خواتین  ریزرویشن بل :حکومت 16 سے 18 اپریل تک  بلا سکتی ہے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس
تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکز کی حکومت خواتین ریزرویشن بل کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کا موجودہ بجٹ اجلاس جمعرات (2 اپریل 2026) کو ختم ہونا تھا، لیکن مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرین رجیجو نے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی نہ کرنے کا اشارہ دیا، جس کے بعد ہنگامہ ہو گیا۔
 
ممکنہ طور پر حکومت 16، 17 اور 18 اپریل کو خصوصی اجلاس بلائے گی تاکہ خواتین ریزرویشن بل سے متعلق ضروری ترامیم کو منظور کرایا جا سکے۔حکومت کا منصوبہ ہے کہ ناری شکتی وندن ایکٹ میں ترمیم کر کے خواتین ریزرویشن بل کا راستہ صاف کیا جائے۔
 
 کانگریس کا اعتراض:
 
رجیجو نے راجیہ سبھا میں کہا، ہمارے پاس کچھ بل ہیں جنہیں ہم نے اپوزیشن ارکان کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اگلے 2-3 ہفتوں میں ایک اہم بل پیش کیا جائے گا۔ اس لیے حکومت ایوان کو ملتوی کرنے کی تجویز پیش کرتی ہے۔ ہم جلد ہی ایک مقررہ مدت کے لیے دوبارہ ملیں گے۔
 
اس پر کانگریس کے ایم پی جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت کا واحد مقصد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے بل پاس کرنا اور سیاسی فائدہ اٹھانا ہے، جو بالکل قابل اعتراض ہے۔رمیش نے بتایا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملّکارجن کھڑگے نے رجیجو کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ جس مقصد کا ذکر کیا جا رہا ہے، اس کے لیے آل پارٹی میٹنگ انتخابات کے بعد بلائی جائے۔
 
رجیجو نے جواب دیا:اس کا کسی مخصوص ریاستی انتخاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ 2029 میں عام انتخابات ہیں، اس لیے تاریخوں پر بحث نہ کریں اور تعاون کریں۔
 
 کس ریاست میں کب ہیں انتخابات؟
 
 مغربی بنگال: 23 اور 29 اپریل، تمل ناڈو: 23 اپریل اور  پڈوچیری، کیرالہ، آسام میں  9 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔اور نتائج سبھی ریاستوں کے لیے یک ساتھ 4 مئی 2026 کو آئیں گے۔
 
بتاتے چلیں کہ مرکز نے 2023 میں ناری شکتی وندن بل پاس کیا تھا جس کے تحت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ تاہم، یہ ریزرویشن  مردم شماری اور حد بندی (Delimitation) کے بعد نافذ ہوگا۔ حکومت اب ترمیم کے ذریعے اسے 2029 سے پہلے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بعد لوک سبھا کی نشستیں 543 سے بڑھ کر 816 ہو جائیں گی، جن میں خواتین کو 273 نشستیں ملیں گی۔