آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ملک کا سب سے بڑا یوگا کیمپ منعقد کیاگیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو۔ ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان کے علاوہ دیگر کئی وزرا نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ لاکھوں لوگوں نے اس پروگرام میں جوش وخروش سے حصہ لیا۔
#WATCH | Andhra Pradesh: Prime Minister Narendra Modi interacts with participants, as the Yoga session in Visakhapatnam concludes. #InternationalDayofYoga2025
— ANI (@ANI) June 21, 2025
(Video Source: ANI/DD News) pic.twitter.com/O4R1DTJC8v
واضح رہے کہ 2014 میں این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر اقوام متحدہ نے یوگا کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس طرح ملک میں گیارہواں عالمی یوگا ڈے منایا جارہاہے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کے 200 ممالک میں اس طرح کے یوگا کیمپوں کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اے پی حکومت کی جانب سے یوگا آندھراکے کامیاب انعقاد پر چندرابابو نائیڈو حکومت کو مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے تمام لوگوں سے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی بھی اپیل کی۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ دیویانگ دوست بریل رسم الخط میں یوگا شاستر پڑھ رہے ہیں، سائنسدان خلا میں یوگا کر رہے ہیں، اور نوجوان دیہات میں یوگا اولمپیاڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں پر بھی بہترین یوگا پروگرام جاری ہیں۔ اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیوں سے لے کر ایورسٹ کی چوٹی اور سمندر کی وسعتوں تک، صرف ایک ہی پیغام ہے، یوگا ہر کسی کے لیے ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو، کسی بھی پس منظر یا صلاحیت کا ہو۔