Wednesday, March 12, 2025 | 12, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • اسرائیلی پابندیوں کے باوجو دمسجد الاقصیٰ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ادا کی نماز ِ تراویح

اسرائیلی پابندیوں کے باوجو دمسجد الاقصیٰ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے ادا کی نماز ِ تراویح

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Mar 04, 2025 IST     

image
ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ خلیجی ممالک سمیت فلسطین میں  بھی ماہ صیام کی رونقیں دیکھی جارہی ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 80 ہزار سے زائد فلسطینی  مسلمانوں نے  یروشلم میں واقع  تاریخی   مسجد الاقصیٰ میں نمازتراویح ادا کی ہے۔رمضان المبارک میں عبادت  کا جذبہ فلسطینی  مسلمانوں کواسرائیلی پابندیوں کو مسترد  کرنے پر مجبورکردیاہے۔ 
 
 
عرب نیوز کے  ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے محکمہ  برائے یروشلم  وقف والاقصیٰ  کہا کہ گذشتہ رات اسلام کی تیسری مقدس مسجد اور قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں  80 ہزار سے زائد فلسطینی  مسلمانوں نے  نمازتراویح ادا کی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  اسرائیل پابندیوں کے سبب  مغربی کنارے اور دیگر علاقوں سے  مسلمانوں کی بڑی تعداد  مسجد الاقصیٰ نہیں پہنچ سکی ہے۔سوشل میڈیا پر مسجد الاقصیٰ کے کئی ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں ۔ جس میں دیکھا
جاسکتاہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجد الاقصیٰ میں نمازتراویح ادا کررہی ہے۔
 
 
 
 
یادرہے کہ گذشتہ  ایک سال سے فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے  عام زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ وہیں مسجد الاقصیٰ  میں کئی پابندیوں کی وجہ سے عبادات پر پابندیاں عائدکی گئی  تھی اور کئی بار اسرائیل نے  مسجد  الاقصیٰ  میں  اضافہ فوج کو تعینات کرکے   مصلیوں کے  داخلہ پر پابندی عائد کردی  تھی۔
 
وہیں حال میں جنگ بندی کااعلان کیاگیاتھا۔تاہم اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کرنے کااعلان کیاگیاہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں تمام سامان اور رسد کا داخلہ بند کر دیا ہے اور حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ نئی تجویز کو قبول نہیں کرتی ہے تو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر موجودہ جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا امداد منقطع کرنے کا فیصلہ ایک سال سے زائد بات چیت کے بعد جنوری میں نافذ ہونے والی جنگ بندی پر واضح حملہ ہے۔