Thursday, October 08, 2026 | 25 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • 'ایس آئی آر' تنازع میں اہم پیش رفت۔ 42 سابق ججوں کا خط

'ایس آئی آر' تنازع میں اہم پیش رفت۔ 42 سابق ججوں کا خط

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 08 Oct 2026

'ایس آئی آر' تنازع میں اہم پیش رفت۔ 42 سابق ججوں کا خط
الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی کوششوں پر تشویش
بغیر ثبوت کے ووٹ چوری کے الزامات  لگانے پراعتراض
سابق ججز نے'SIR' کو قانونی عمل کے طور پرتائید کی 
انتخابات میں اعتماد مجروح ہوا تو بدامنی بڑھے گی
آئینی اداروں کی توہین نہ کرنے کی گزارش کی گئی
 
ووٹرلسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) پر جاری سیاسی تنازعہ کے درمیان 42 سابق ججوں نے ایک کھلا خط لکھا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) اور عدلیہ سمیت آئینی اداروں کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔سابق ججوں نے بغیر ثبوت کے 'ووٹ چوری' کے الزامات پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کو بار بار 'چور' اور 'غلط' قرار دینے سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گا۔
 
اداروں پر تنقید کا  جمہوریت میں حق ہے۔ لیکن انہیں بدنام کرنا نہیں ہے،' انہوں نے خط میں واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتماد جمہوریت کی کنجی ہے۔سابق ججوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کو صاف کرنے کے لیے جو عمل'SIR' اٹھایا گیا وہ ایک جائز عمل تھا، ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات میں عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوششیں بدامنی کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طرح کے حالات انارکی قوتوں کو تقویت دے سکتے ہیں۔
 
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس پنکج متل نے اس خط پر دستخط کیے ہیں۔ جموں و کشمیر اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس بی سی پٹیل، کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس سبھرو کمل مکھرجی اور سکم ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس پرمود کوہلی بھی دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔
 
ان پیشرفتوں کے درمیان بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ شروع کئے گئے احتجاج کا جواب دیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈروں کو چیلنج کیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کرائے گئے انتخابات میں جیتی گئی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے اور عوام میں زہر گھولنے کی کوشش پر تنقید کی۔
 
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نتن نبین نے کہا، "میں کہوں گا کہ یہ انارکیسٹ ذہنیت کے لوگ ہیں، جو صرف یہ جانتے ہیں کہ کس طرح سماج میں زہر پھیلانا ہے۔ آخر کار اسی الیکشن کمیشن نے کیرالہ میں انتخابات کرائے ہیں۔"
 
انہوں نے کہا۔"اس نے تمل ناڈو میں انتخابات بھی کروائے، جہاں وہ اقتدار میں آئے۔ اگر ان میں ہمت ہے تو راہل گاندھی کو سب سے پہلے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ وہ جو کھیل کھیل رہے ہیں، عوام اسے پوری طرح دیکھ رہی ہے۔ اپوزیشن کا یہ لیڈر دراندازوں کو بچانے میں مصروف ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ "وہ لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم انہیں ان کے حقوق واپس دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ یہاں کے لوگوں کا ملک کے وسائل پر حق ہے۔"
 
یہ ریمارکس اس وقت  سامنے آئے جب راہل گاندھی نے بدھ کو جنتر منتر کی طرف ایک اور احتجاج کی قیادت کی۔ راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا جب انہیں لے جانے والی ایک بس کو جن پتھ کے قریب روکا گیا کیونکہ انڈیا بلاک کے ممبران پارلیمنٹ نے CEC گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی۔