Thursday, October 15, 2026 | 03 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • !ملک چھوڑنے کا نوٹس: عامر خان کے بھانجےعمران نے عدالت سے رجوع

!ملک چھوڑنے کا نوٹس: عامر خان کے بھانجےعمران نے عدالت سے رجوع

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 15 Oct 2026

!ملک چھوڑنے کا نوٹس: عامر خان کے بھانجےعمران نے عدالت سے رجوع
بالی ووڈ اداکارعمران خان، جنہیں فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) نے 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اب ایف آر آر او کے جاری کردہ نوٹس کو چیلنج کرنے کے لیے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے ہیں۔ اداکار کو رواں سال ماہ اگست میں کرانتی میدان مظاہروں میں مبینہ طور پر غیر قانونی شرکت پر ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا، جس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 
 
ایف آر آر او نے اپنے حکم میں کہا کہ اداکار نے مبینہ طور پر احتجاج میں حصہ لے کر غیر ملکی قانون کی خلاف ورزی کی کیونکہ وہ ہندوستانی شہری نہیں ہے، اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (او سی آئی) ہے۔ عمران خان ایف آر آر او کے نوٹس کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں اور جس کے لیے انہوں نے ایم زیڈ ایم لیگل ایل ایل پی کو اپنا وکیل بنایا ہے۔ ایم زیڈ ایم لیگل کے منیجنگ پارٹنر ذوالفقار میمن سے اس معاملے پر ان کی رائے کے لیے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے اس مرحلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ 
 
اداکار کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے احتجاج میں شرکت کے چند دن بعد ملک چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ عمران کے خلاف امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ کے سیکشن 7 اور 29 کے تحت کاروائی کی گئی ہے اور اداکار کو نوٹس کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔ اداکار کو پولیس نے 10 اکتوبر کو احتجاج کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ 
 
فراہم کردہ معلومات کے مطابق، بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود مبینہ طور پر اس طرح کے احتجاج میں شرکت کرنے پر عمران  خان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ 13 اکتوبر کو، بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی کریت سومیا نے مرکزی وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام سے رابطہ کیا، اور ان سے اداکار عمران خان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کرنے پر زور دیا۔ 
 
انہوں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اداکار کو اس وقت تک ملک چھوڑنے سے روک دیا جائے جب تک کہ ان کی شکایت کی انکوائری اور ممبئی پولیس کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی۔ مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن کو 13 اکتوبر کو لکھے گئے خط میں، کریت سومیا نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خان کو امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ 2025 کے تحت بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کے لیے ہدایات جاری کرے۔ 
 
انھوں  نے بیورو آف امیگریشن سے بھی کہا کہ وہ اداکار کے خلاف ایل او سی جاری کرے اور اگر وہ ہندوستان چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں  تو پولیس کو مطلع کریں ۔ یہ اقدام 10 اکتوبر کو ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہوئے احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے جہاں مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔