Monday, September 21, 2026 | 07 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • الو ارجن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم راکا نے ریلیز سے قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا

الو ارجن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم راکا نے ریلیز سے قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 21 Sept 2026

 الو ارجن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم  راکا نے ریلیز سے قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا
 تلگو سپراسٹار الوارجن اور تمل فلمساز ایٹلی کی پہلی مشترکہ فلم ’راکا‘ ریلیز سے تقریباً ایک سال قبل ہی عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ فلم نے سنیما ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔سن پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم نے "Most People Motion-Captured in Real-Time" کے زمرے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس دوران ایک ہی شوٹ میں 37 فنکاروں کو بیک وقت ریئل ٹائم موشن کیپچر کیا گیا، جسے ہندوستانی سنیما میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

سن پکچرز نے شیئر کی خوشخبری

فلم کے پروڈیوسر سن پکچرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کامیابی کا اعلان کیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں الو ارجن اور ایٹلی گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ تھامے نظر آئے۔سن پکچرز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’راکا‘ نے 37 فنکاروں کو بیک وقت موشن کیپچر کرنے کے ساتھ ’’Most People Motion-Captured in Real-Time‘‘ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ الو ارجن اور ایٹلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

الو ارجن نے ٹیم کو دیا کریڈٹ

اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الو ارجن نے کہا کہ یہ پوری ٹیم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ان کے مطابق اس کامیابی نے سنیما کی حدود کو مزید وسیع کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔الو ارجن نے اس کامیابی کا کریڈٹ ہدایت کار ایٹلی کی وژن اور پوری ٹیم کی محنت کو دیا۔ انہوں نے سن پکچرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس بڑے اور ambitious پروجیکٹ کے لیے اسٹوڈیو نے مسلسل تعاون فراہم کیا۔

ایٹلی نے کامیابی کو قرار دیا ’ناقابل یقین لمحہ‘

فلم کے ہدایت کار ایٹلی نے کہا کہ بچپن میں وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں حیرت سے سنتے تھے اور کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ ایک دن ان کی اپنی ٹیم بھی اس ریکارڈ کا حصہ بنے گی۔ایٹلی کے مطابق ایک ہی شوٹ میں 37 موشن کیپچر اثاثوں کو یکجا کرنا ان کے لیے ایک ناقابل یقین اور عاجزی سے بھرپور تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بڑے خواب اور ٹیم کے مشترکہ یقین کے ساتھ بظاہر ناممکن کام بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

الو ارجن اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کرداروں میں

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’راکا‘ کو سن پکچرز کے کلاّنتھی مارن پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم میں الو ارجن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔فلم کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو اس کے اہم پہلوؤں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ’راکا‘ کے 2027 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔