دہلی کے کئی علاقوں میں 25 اور 26 نومبر 2026 کو پینے کے پانی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔ دہلی جل بورڈ نے اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زیرِ زمین آبی ذخائر اور بوسٹر پمپنگ اسٹیشنوں کی سالانہ صفائی اور دیکھ بھال کے باعث پانی کی سپلائی عارضی طور پر متاثر ہوگی۔
حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد پانی کی فراہمی کے نظام کو صاف، مؤثر اور محفوظ رکھنا ہے، تاکہ شہریوں کو معیاری پانی فراہم کیا جا سکے۔ جل بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے سے اپنی ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیں اور استعمال میں احتیاط برتیں۔ ہنگامی ضرورت کے لیے پانی کے ٹینکروں کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔
ایڈوائزری کے مطابق 25 نومبر کو ڈی ڈی اے فلیٹس، میور وہار فیز-1 اور پاکٹ-4 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ جبکہ 26 نومبر کو گیتا کالونی، کرشنا نگر اور لکشمی نگر سمیت مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی میں خلل رہے گا۔
متاثرہ علاقوں کی فہرست میں رمیش پارک، للت پارک، جے ایکسٹینشن، کشن کنج پارٹ-1 اور پارٹ-2، جاگرتی پارک، گڑوالی محلہ، بلاک 5 سے 18، تاج انکلیو، رانی گارڈن، سندر پارک، شاستری نگر، رام نگر اور رام نگر ایکسٹینشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیو ایال پور، ساؤتھ انارکلی اور اس کی ایکسٹینشن، بلدیو پارک، گووند پارک، جاگت پوری، ارجن نگر، رادھے شیام پارک، گووند پورہ، کھریجی، برج پوری، شیو پوری، گھونڈلی اور چندرا نگر کے رہائشی بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
دہلی جل بورڈ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ منڈاولی واٹر ایمرجنسی کے لیے 011-22727812، جبکہ جاگرتی واٹر ایمرجنسی کے لیے 011-22374834 اور 011-22374237 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی کنٹرول روم کی ہیلپ لائن 1916 بھی دستیاب ہے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ سالانہ صفائی اور دیکھ بھال کا کام مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔







