Wednesday, October 07, 2026 | 23 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • گجرات بھاونگر:کارنےدی رْکے ہوئےٹرک کو ٹکر7،افرادہلاک

گجرات بھاونگر:کارنےدی رْکے ہوئےٹرک کو ٹکر7،افرادہلاک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 06 Oct 2026

گجرات بھاونگر:کارنےدی رْکے ہوئےٹرک کو ٹکر7،افرادہلاک
گجرات کے بھاو نگر سومناتھ قومی شاہراہ پر منگل کو ایک ایس یو وی  کارایک کھڑے ٹرک سے ٹکرائی۔ اس حادثہ میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

بے قابو کار نے دی ٹکر

پولیس کے مطابق سات افراد کام سے متعلق وجوہات کی بناء پر  کار میں بھاو نگر سے النگ جا رہے تھے۔ النگ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سات افراد کار میں  جس کا رجسٹریشن نمبر جی جے 04 ای پی 2599  ہےالنگ میں پلاٹ نمبر 38 کی طرف جارہے تھے۔  اسی دوران کارجے جی رجسٹریشن نمبر آر جے 31 جی اے 2599 شیو پارک شاک ہوٹل کے قریب ٹرک اور ٹریلر کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔
 

ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

واقعے میں 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی گنواں بیٹھے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاج کےدوران اس کا بھی انتقال ہو گیا۔
 

 مہلوکین کی شناخت 

مرنے والوں کی شناخت وجے بھائی چندو بھائی وورا، پیوش بھائی بپن چندر شاہ، پریتیش بھائی بپن چندر بھیانی، بھارگو بھائی گوسائی، ہیرن بھائی مہتا اور یوگیش بھائی شاہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام مرنے والے اور زخمی افراد بھاو نگر کے رہنے والے تھے۔واقعے کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ ٹرک ٹریلر کا پچھلا پہیہ اتر گیا تھا جبکہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
 

حادثہ کی CCTV فوٹیج

بھاو نگر سومناتھ قومی شاہراہ پر پیش آنے والا یہ خوفناک حادثہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تیز رفتار کار بائیں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جیسا کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، تصادم کا اثر اتنا شدید ہے کہ بھاری ٹرک ہائی وے پر چند انچ تک جا گرا۔