Friday, October 02, 2026 | 18 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • ایس آئی آر عمل میں مزید توسیع کا کوئی ارادہ نہیں: سدرشن ریڈی

ایس آئی آر عمل میں مزید توسیع کا کوئی ارادہ نہیں: سدرشن ریڈی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 01 Oct 2026

  ایس آئی آر عمل میں مزید توسیع کا کوئی ارادہ نہیں: سدرشن ریڈی
 تلنگانہ میں 65 لاکھ لوگوں نے نوٹسز کا جواب دیا
خیریت آباد حلقہ میں 80,000 لوگوں کو نوٹس جاری 
ایس آئی آرعمل میں مزید توسیع کا کوئی ارادہ نہیں 
 
 تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر سدرشن ریڈی نے انکشاف کیا ہے کہ تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) کے حصے کے طور پر 92 لاکھ لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیریت آباد اسمبلی حلقہ میں 80 ہزار لوگوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 20 فیصد نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 92 لاکھ لوگوں میں سے 65 لاکھ نے نوٹس کا جواب دیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو نوٹس موصول ہوئے ہیں ان کے گھر جا کر بی ایل او متعلقہ دستاویزات جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ جن خاندان کے تمام افراد کو نوٹس ملے ہیں ان کا دستیاب ہونا کافی ہے، اگر ایک فرد موجود ہو اور باقی تمام خاندان کے افراد کی تفصیلات بتانا کافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس سی آر کے عمل کو دوبارہ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
 
 تلنگانہ  کے چیف  الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نےجمعرات کو ریاست میں جاری  ایس آئی آرپر میڈیا سے خطاب کیا۔  اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظر ثانی کے حصے کے طور پر 92 لاکھ لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جس میں 65 لاکھ لوگوں نے نوٹسز کا جواب دیا اور 54 لاکھ افراد کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 
 
حذف شدہ ووٹوں کو بحال کیا جائے: دانم ناگیندر
شہر میں ووٹ ڈیلیٹ کرنے کا معاملہ گرما گرم سیاسی بحث کا باعث بن رہا ہے۔ اس معاملے پر سابق وزیر دانم ناگیندر نے الیکشن کمیشن پر برہمی  ظاہر کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اپنا موقف نہ بدلا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ پورا حیدرآباد جلا دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ متنازعہ ریمارکس  حمایت نگر  ڈیویزن میں سی سی روڈ کے کاموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہے ۔
 
دانم ناگیندر نے الیکشن کمیشن کے افسران پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت سے کام کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف حمایت نگر ڈویژن میں تقریباً 20,000 ووٹوں کو من مانی طور پر حذف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں مقیم بی جے پی لیڈروں پر 'ووٹ چوری' میں منظم طریقے سے ملوث ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے مقامی طور پر رہنے والے لوگوں کے ووٹ ڈیلیٹ کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔
 
دانم ناگیندر نے کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقہ میں ہر ایک کے حق رائے دہی کا تحفظ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر حذف شدہ ووٹ بحال کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے جواب نہ دیا تو احتجاج اور تحریک میں شدت لائی جائے گی۔