Saturday, November 28, 2026 | 17 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ڈی ایم کےحد بندی کی ممکنہ حمایت میں :ششی تھرور کا ردِعمل۔"مجھے مایوسی ہوئی"

ڈی ایم کےحد بندی کی ممکنہ حمایت میں :ششی تھرور کا ردِعمل۔"مجھے مایوسی ہوئی"

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 27 Nov 2026

ڈی ایم کےحد بندی کی ممکنہ حمایت  میں :ششی تھرور کا ردِعمل۔"مجھے مایوسی ہوئی"

کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں حد بندی بل کی مبینہ طور پر مشروط حمایت کے امکان پر ڈی ایم کے سے مایوسی ظاہر کی اور اسے تمل ناڈو کے عوام کے تقاضوں سے روگردانی قرار دیا۔ ان کے یہ ریمارکس مانسون سیشن کے غیر معطل سلسلے کی آئندہ کاروائی سے قبل سامنے آئے، جس کا اجلاس نومبر-30 سے ڈسمبر-03 تک مقرر ہے۔ تھرور نے کہا کہ اگر ڈی ایم کے واقعی اس مؤقف کی طرف جا رہی ہے کہ تمل ناڈو کی نشستوں میں تناسب کے مطابق اضافہ قبول کیا جائے تو کوئی بھی سچا دراوڑی حامی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

تھرور کے مطابق تناسبی اضافے کی دلیل کمزور ہے اور اگر ڈی ایم کے بی جے پی کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی ہے تو وہ اپنی آزادانہ سیاسی بصیرت استعمال نہیں کر رہی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں ڈی ایم کے نے ریاستی حقوق کے لیے مضبوط آواز بلند کی، حتیٰ کہ امسال تک اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے تمل ناڈو میں جواہر نووودیہ ودیالیہ قائم نہیں ہونے دیے کیونکہ دہلی کی جانب سے ہندی تدریس مسلط کرنے کی مخالفت کی گئی۔ ان کے بقول اب اسی جماعت کا بڑے قومی ایجنڈے کو نظر انداز کر کے محض تناسب برقرار رہنے کی بنیاد پر جھک جانا، عوامی ذمہ داری سے دستبرداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ڈی ایم کے میں کئی دوست ہیں اور برسوں سے اچھے کاری رشتے رہے ہیں مگر اس مبینہ مؤقف کی تائید دراوڑی فکر کے علمبرداروں کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔

انہوں نے ایک مثال دے کر کہا کہ اگر کسی کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر خود کو 2،00،000 تنخواہ دیتا ہے اور ڈرائیور 20،000 لیتا ہے، یعنی 10 بہ مقابلہ 1 کا تناسب، اور سب کے لیے 50% اضافہ اعلان ہو جائے تو ایم ڈی کی تنخواہ 3،00،000 ہوجاتی ہے اور ڈرائیور کی 30،000۔ تناسب وہی رہتا ہے مگر زیادہ وسائل اور اثر ایم ڈی کو ملتے ہیں۔ تھرور کے مطابق بی جے پی اسی طرح کا سیاسی فائدہ چاہتی ہے اور ڈی ایم کے کو اس جال سے بچنا چاہیے۔

واضح رہےکہ ایسا اشارہ مل رہا ہے کہ ڈی ایم کے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے مجوزہ حد بندی بل کی تائید پر آمادہ ہو سکتی ہے، بشرطیکہ تمل ناڈو کے لوک سبھا حصے میں موجودہ تقریباً 7.2% شیئر برقرار رکھنے کی ضمانت مل جائے۔، اس سلسلہ میں ابھی تک پارٹی کی جانب سے کوئی واضح بیان نہیں آیا ہے۔