Wednesday, October 14, 2026 | 02 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جرمنی میں زبردست آگ، تین ہندوستانی زندہ جل گئے

جرمنی میں زبردست آگ، تین ہندوستانی زندہ جل گئے

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 14 Oct 2026

جرمنی میں زبردست آگ، تین ہندوستانی زندہ جل گئے
جرمنی میں زبردست آگ لگنے سے تین ہندوستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بوخم شہر کی ایک رہائشی عمارت میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں قتل کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
 
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی علی الصبح بوخم کے ہوفسٹیڈ ضلع میں ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بعد ازاں عمارت کی دوسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ سے تین لاشیں ملیں۔ مرنے والوں کی شناخت 25 اور 27 سال کی دو نوجوان خواتین اور ایک 26 سالہ مرد کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ یہ سبھی ہندوستانی تھے۔
 
حادثے میں مزید پانچ افراد جو کہ دھواں سانس کے باعث شدید  متاثر ہو گئے تھے، کو علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ وہ فی الحال ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں۔ تاہم زخمیوں کی قومیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔
 
پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسی عمارت میں رہنے والے 41 سالہ رومانیہ کے شخص کو ابتدائی تفتیش کے بعد قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 
 
جرمن میڈیا کے مطابق، 41 سالہ رومانیہ کے شہری کو آتش زنی کے مقدمے میں قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس  کےایک ترجمان نے بتایا کہ تنازعات کی وجہ سے گزشتہ  روز پولیس افسران کو اپارٹإنٹ کی عمارت میں بلایا گیا تھا۔ کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ۔ تاہم   پولیس اس  کیس کی ہر زاویہ سے جانچ کر رہی ہے۔ بتایا  جارہا ہےکہ ایمرجنسی   سرویس کو 4.16 منٹ پر  الرٹ کیا گیا تھا۔  ایمرجنسی ٹیم نے صبح 8 بجے تک آگ پر قابو پالیا۔