Friday, October 23, 2026 | 11 جمادى الأولى 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • سنگا ریڈی میں گیس کے اخراج سے2مزدوروں کی موت

سنگا ریڈی میں گیس کے اخراج سے2مزدوروں کی موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 23 Oct 2026

سنگا ریڈی میں گیس کے اخراج سے2مزدوروں کی موت
تلنگانہ کےضلع سنگاریڈی  میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا ہے۔ جنارام منڈل کے گڈاپوتھرم انڈسٹریل اسٹیٹ میں 'ساراکا' انڈسٹری میں گیس لیک ہونے سے دو مزدوروں کی جان چلی گئی۔ مرنے والوں کی شناخت سدرشن اور بالاجی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں   کا تعلق آندھرا پردیش  سے بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر جنارام پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ گیس لیکج کی وجوہات اور حادثے کا سبب بننے والے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی موت گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔
 
پولیس موقع پر پہنچی
اس واقعہ کے بعد انڈسٹریل اسٹیٹ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کیا صنعت میں حفاظتی معیارات پر عمل کیا گیا؟ یا نہیں؟ کے نقطہ نظر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔الزام لگایا جا رہا ہے کہ حادثہ فیکٹری انتظامیہ کی لاپرواہی اور حفاظتی کوتاہی کے باعث پیش آیا۔ متوفی کے لواحقین اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 
حادثہ پر ہریش راؤ کا اظہار افسوس
 بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نےساراکا کیمیکل انڈسٹری میں گیس لیک ہونے سے دو مزدوروں کی موت پر  انتہائی افسوسناک قرار دیا  ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے اور ایک  مرنے والوں کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔
 
 حکومت کی مجرمانہ غفلت
ہریش راؤ نے کہا کہ صنعتوں میں اکثر پیش آنے والے ایسے واقعات کو نظر انداز کرنا حکومت کی مجرما  نہ غفلت ہے۔  انہوں نےسوال کیا کہ ماضی کے تلخ تجربات سے اس حکومت نے کیا سیکھا؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے معصوم کارکنوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ صنعتوں میں حفاظتی معیارات پر عمل درآمد سوالیہ نشان بن گیا ہے اور حکام کی طرف سے کوئی نگرانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد آنے اور تصاویر بنانے کے علاوہ آپ مزدوروں  کی زندگیوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
 
جانچ اور قصورواروں پر کاروائی کی مانگ
ہریش راؤ نے کانگریس حکومت سے سوال کیا کہ ان صنعتوں کے مالکان کے خلاف کب سخت کاروائی کی جائے گی جو حفاظتی معیارات پر عمل کیے بغیر مزدوروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سراکا انڈسٹری واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور حادثے کے ذمہ دار کمپنی کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنعتوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کا اعادہ نہ ہو۔
 
مزدوروں کا تحفظ ہو یقینی 
 انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت روزگار کے لیے آنے والے بے گناہ مزدوروں کی زندگیوں کو یقینی بنائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ سگاچی واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام 54 محنت کش خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کرکے اپنا وعدہ پورا کریں۔