کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ہیڈ کوارٹردار السلام کے تاریخی میدان پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام آج ہفتہ 19 اپریل کو شام 7 بجےتا رات دس بجے تک وقف ترمیمی ایکٹ 2025ء کے خلاف مرکزی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہونے جارہا ہے ۔ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈمولانا خالد سیف اللہ رحمانی اس جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ جبکہ صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و حیدر آباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی ۔ اور قا ئد مقننہ مجلس اکبرالدین اویسی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اور اس جلسہ سے آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے قا ئدین اور علمائے کرام وا مشا ئخین عظام بھی خطاب کریں گے ۔ جلسہ کے لئے درالسلام پر وسیع تر انتطامات کئے گئے ہیں ۔
یونائٹیڈ مسلم فورم کی عوام سے اہم اپیل:
یونائٹیڈ مسلم فورم نے وقف قانون کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے آج ہفتہ 19 اپریل کو دار السلام میں منعقد ہونے والے احتجاجی عوامی جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے عوام سے اپیل کی ۔ فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدر۔ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری۔ مولانا سید شاه حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ۔ مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، اور دیگر ذمہ داروں اور علما ئے کرام نے مسلمانوں اور عوام سے اپیل کی وہ اس جلسے میں شرکت کر تے ہوئے جلسے کو کا میاب بنائیں ۔ تاکہ وقف ترمیمی قا نون کے خلاف مرکزی حکومت کو مسلمانوں کے غم و غصہ کو دکھایا جاسکے۔