• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پہلگام حملہ:آج کے آئی پی ایل میں نہ منائی جائے گی کوئی خوشی!نہ پھوڑے جائنگے پٹاخے ،کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گےمیچ

پہلگام حملہ:آج کے آئی پی ایل میں نہ منائی جائے گی کوئی خوشی!نہ پھوڑے جائنگے پٹاخے ،کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گےمیچ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 23, 2025 IST     

image
سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے کھلاڑی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے سوگ کے لیے آئی پی ایل میچ کے دوران سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلیں گے ۔ میچ میں کوئی چیئر لیڈرز اور آتش بازی نہیں ہوگی۔ اس واقعے سے پورے ملک میں  سوگ کی لہر ہے۔ٹیمیں واقعہ سے متاثرہ افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کریں گی۔ واقعے نے ہر کسی کو غمزدہ کر دیا ہے۔بیرونی ممالک کے سربراہ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
 
بتا دیں کہ بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ نے پی ٹی آئی کو یہ اطلاع دی ۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا، ممبئی انڈینز اور حیدرآباد کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران کوئی چیئر لیڈرز نہیں ہوں گے، کوئی پٹاخے نہیں برسائے جائیں گے۔واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے اس مشہور سیاحتی مقام پر منگل کو عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
 
یاد رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کے تعلقات منقطع کر لیے اور حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ملک کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا، جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دبئی میں غیر جانبدار مقام فراہم کرنا پڑا۔تاہم تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔اور اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے میں دو مقامی دہشت گردوں کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فی الحال بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔